ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں سلسلہ وار سڑک حادثہ - کئی موٹر گاڑیوں کو پہنچا نقصان

اڈپی میں سلسلہ وار سڑک حادثہ - کئی موٹر گاڑیوں کو پہنچا نقصان

Thu, 03 Oct 2024 17:39:06    S.O. News Service

اڈپی،  3 / اکتوبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر کٹپاڈی جنکشن کے سروس روڈ پر ایک بے قابو کار کی وجہ سے سلسلہ وار حادثہ پیش آیا جس میں کئی موٹر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ اڈپی کی جانب سے آنے والی ٹاٹا پنچ الیکٹرک کار ڈرائیور کی تیز رفتار کی وجہ سے سروس روڈ پر بے قابو ہوگئی اور وہاں سے گزرتے ہوئے آٹو رکشہ ، بس، اومنی کار کے علاوہ دو پارک کی ہوئی موٹر بائکس سے ٹکرائی جس کی وجہ سے تمام موٹر گاڑیوں کو اچھا خاصہ نقصان پہنچا ہے ۔
    
خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی کو بھی جسمانی نقصان نہیں پہنچا ۔ کاپ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر دیانندا اور ان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا ۔


Share: