ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اپنے متنازعہ بیانات کے لیے لوگوں سے معافی مانگیں امت شاہ: محبوبہ مفتی

اپنے متنازعہ بیانات کے لیے لوگوں سے معافی مانگیں امت شاہ: محبوبہ مفتی

Sat, 13 Apr 2019 22:30:56  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر:13 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی صدر امت شاہ پر الزام لگایا کہ وہ اپنے حالیہ متنازعہ بیانات سے ملک کی بنیادیں ہلا رہے ہیں۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ امت شاہ کو اپنے بیانات کے لئے لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے۔غور طلب ہے کہ شاہ نے جمعرات کو مغربی بنگال کے رائے گنج میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے آئے غیر قانونی تارکین وطن کودیمک کہا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ مرکز میں اگر بی جے پی کی حکومت دوبارہ بنی تو وہ ان غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکال باہر کرے گی۔انہوں نے آسام کی طرز پر پورے ملک میں این آرسی لاگو کرنے کی بھی بات کہی تھی۔گاندربل ضلع کے کڑا میں صحافیوں سے بات چیت میں محبوبہ نے کہاکہ یہ ہندوؤں، سکھوں یا مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ سب کے لئے ہے،میرا خیال ہے کہ ایسے بیانات سے وہ ملک کی بنیاد ہلانے کی کوشش کر رہے ہیں،وہ ملک کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ایسے بیان ملک کی سیکولر ازم پر حملہ ہیں،انہیں لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے۔


Share: