ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپنی بدعنوانی چھپارہی ہے بی جے پی ،یوگیندریادونے بی جے پی کوکارپوریشن الیکشن سے ہٹنے کاچیلنج کیا

اپنی بدعنوانی چھپارہی ہے بی جے پی ،یوگیندریادونے بی جے پی کوکارپوریشن الیکشن سے ہٹنے کاچیلنج کیا

Tue, 11 Apr 2017 09:20:36    S.O. News Service

نئی دہلی10اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سوراج انڈیا کے قومی صدر یوگیندر یادو نے دہلی میونسپل کارپوریشن میں گزشتہ ایک دہائی سے قابض بی جے پی کے موجودہ کونسلر کے ٹکٹ کاٹنے کے فیصلے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم سی ڈی کی بدحالی پر بی جے پی کا سچا کفارہ تب ہوگا جب وہ اپنے تمام کونسلرز کے ٹکٹ کاٹنے کی بجائے پارٹی مکمل طور پر کارپوریشن انتخابات سے پیچھے ہٹ جائے۔یوگیندر یادو نے یہ بات پیر کو شمالی کارپوریشن علاقے میں امیدواروں کے حق میں ایک روڈشوکے دوران کہی۔ انہوں نے پی آر کر پارٹی کے ’صاف دل، صاف دلی‘کے وعدے کو عوام تک پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی عوام کو گمراہ کرنا چاہ رہی ہے تبھی تو ایم سی ڈی میں دس سال کی اپنی بدانتظامی کے بعد ’’نئے چہرے، نئی توانائی، نئی پرواز‘‘ جیسے نعرے لگا رہی ہے۔بی جے پی کو سمجھ لینا چاہئے کہ چہرے اور تصویر بدل کر دہلی کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی۔انہوں نے کہا کہ آج سب سے بڑا سوال ہے کہ ملک کی راجدھانی دہلی صاف کیوں نہیں ہے؟ ۔دہلی کے ایم سی ڈی اسکولوں کی حالات خراب کیوں ہیں؟۔ دہلی کی جھگی جھوپڑیوں اور غیرمنظورشدہ کالونی کے علاقے میں کم ازکم بنیادی شہری سہولیات بھی کیوں نہیں ہیں؟۔


Share: