ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپنی اخلاقی شکست کو چھپانے کے لئے گجرات میں شکست کو کامیابی قرار دے رہے ہیں؛ راہول گاندھی کے بیان پر پرکاش جاوڈیکر کا پلٹ وار

اپنی اخلاقی شکست کو چھپانے کے لئے گجرات میں شکست کو کامیابی قرار دے رہے ہیں؛ راہول گاندھی کے بیان پر پرکاش جاوڈیکر کا پلٹ وار

Tue, 19 Dec 2017 23:25:15    S.O. News Service

نئی دہلی19؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجراتی اسمبلی انتخابات کے نتائج پر راہل گاندھی کے تبصرہ کا جواب دینے کے لئے ترقی انسانی وسائل کے وزیر پرکاش باہر آئے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کے تبصرہ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ شکست کو ہی فتح تصور کرتے ہیں تو ان کو یہ شکست مبارک ہو ۔ پریس کانفرنس میں پرکاش نے اپنی تنقید ی روش   کو  اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مسلسل 2014 سے راہل گاندھی کی قیادت میں ہار رہی ہے اب وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہار ہی ان کے لئے  جیت ہے تو یہ ہار ان کو مبارک ہو ۔

انہوں نے مودی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ عوام گجرات اسمبلی انتخابات میں ہرا رہے ہیں ؛ لیکن راہل گاندھی یہ کہتے ہیں کہ مودی کی ساکھ کمزور ہو رہی ہے ۔ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی نے مسلسل چھٹی بار حکومت قائم کی ہے اور ہماچل پردییش میں بھی قائم کیا ہے اور ہماچل میں ہم دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی ہے ؛ لیکن راہل گاندھی یہ کہتے ہیں کہ بی جے پی کو جھٹکا لگا ہے ۔ انہوں نے علی الرغم کہا کہ ترقی کے نام پر بدعنوانی میں ملوث لوگوں کو مثبت جواب دے کر بی جے پی کے تئیں اپنے اعتماد و یقین اور ’’ آستھا ‘‘ کا اظہار کیا ہے جو ہمارے لیے نیک فال ہے ۔ گجرات اور ہماچل پردیش کے انتخابات کے نتائج کے بعد اپنے پریس کانفرنس میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا تھا کہ یہ جیت خاندان، نسل پرستی اور’ وکاس ‘ پر یقین کا اظہار کرتی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے دفتر میں کارکنوں کو بھی خطاب کیا اور کہا کہ گجرات کے لوگوں نے نسل پرستی کو مسترد کر دیا اور’وکاس ‘ کو پسند کرتے ہوئے اپنے لیے ایک نئی راہ کا تعین کیا ہے ۔ کانگریس نے انتخابی مہم کا آغاز ’’ وکاس پاگل ہوگیا ہے ‘‘ کے نعرے سے کیا تھا ، مودی نے اس مہم کا اختتام’’ وکاس واد جیتے گا ‘‘ کے نعرے سے کیا ۔


Share: