ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اوکھی میں 92لوگوں کی موت ہوئی، مرکز نے فوری طور پر مدد مہیا کرائی :راج ناتھ سنگھ

اوکھی میں 92لوگوں کی موت ہوئی، مرکز نے فوری طور پر مدد مہیا کرائی :راج ناتھ سنگھ

Fri, 22 Dec 2017 23:28:55    S.O. News Service

نئی دہلی،21؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ دنوں آئے ساحلی علاقوں میں اوکھی طوفان میں 92لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اس قدرتی آفت کے آنے کے فوری طور پر کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے مدد مہیا کرائی گئی اور مرکزی جماعتوں کی رپورٹ کی بنیاد پر متاثرہ ریاستوں کو اضافی مدد دینے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔کیرل، تمل ناڈو اور لکش دیپ کے ساحلی علاقوں میں تباہی پیدا کرنے والے اوکھی طوفان اور قدرتی آفات پر لوک سبھا میں ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے سنگھ نے قوانین کا حوالہ دیا اور کہا کہ حکومت کی مجبوریاں ہیں جس وجہ سے اوکھی طوفان کو قومی آفت قرار نہیں دیا جا سکتا حالانکہ حکومت نے اسے سنگین آفت مانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوکھی طوفان سے کیرل میں 74اور تمل ناڈو میں 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔کل 275 لوگ لاپتہ ہیں۔وقت پر انتباہ ملنے کے باوجود کیرالہ حکومت کی جانب سے معقول قدم نہیں اٹھائے جانے سے متعلق کچھ ارکان کے دعوے کو لے کر وزیر داخلہ نے پوزیشن واضح کی اور کہا کہ موسمیات محکمہ نے 29 نومبر کو دن میں 11:50بجے انتباہ جاری کیا اور اس کے بعد ہر تین گھنٹے پر معلومات دی جاتی رہی۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیری گہرے سمندر میں جاتے ہیں اور انہیں10دن لگ جاتے ہیں اور آنے میں بھی 10دن لگتے ہیں۔اس طرح وہ ایک ماہ تک سمندر میں رہتے ہیں۔ایسے میں 48 گھنٹے میں انہیں الرٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ایسی صورت میں بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے فوری اقدامات اٹھائے گئے اور مدد پہنچائی گئی۔


Share: