ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اوپیندر کشواہا کے الزام پر سشیل کمارمودی کی وضاحت ، نتیش کمار نے نہیں کیا ’نیچ‘ لفظ کا استعمال : سوشیل کمار مودی 

اوپیندر کشواہا کے الزام پر سشیل کمارمودی کی وضاحت ، نتیش کمار نے نہیں کیا ’نیچ‘ لفظ کا استعمال : سوشیل کمار مودی 

Tue, 13 Nov 2018 02:08:28    S.O. News Service

نئی دہلی:12/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر اور آر ایل ایس پی صدر اوپیندر کشواہا نے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ اوپیندر کشواہا کا الزام ہے کہ نتیش کمار نے ایک ٹی وی پروگرام میں ان کے لیے’’ نیچ‘‘ لفظ استعمال کیا۔ کشواہا کا مطالبہ ہے کہ نتیش اپنے الفاظ واپس لیں۔ ان کاکہنا ہے کہ نتیش کمار کے استعمال کیے گئے لفظ سے انہیں کافی دکھ ہوا ہے۔تاہم کشواہا کے ان الزامات کا بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل مودی نے جواب دیا ہے۔ سشیل مودی نے کہا کہ نتیش کمار نے کبھی کسی لیڈر کے بارے ’نیچ‘لفظ کا استعمال نہیں کیاہے۔سشیل مودی نے ٹوئٹ کیا کہ نتیش کمار نے کبھی کسی لیڈر کے بارے’نیچ‘ لفظ کا استعمال نہیں کیا ہے۔ میں اس پروگرام میں موجود تھا۔ جان بوجھ کر کچھ لوگ’’ شہید‘‘ بننے کی کوشش کر ر ہے ہیں؛ لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔اوپیندر کشواہا کا کہنا ہے کہ وہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے تھے کہ نتیش کمار اس طرح کے ’نازیبا ‘الفاظ کا استعمال کریں گے۔ اتنا ہی نہیں وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اس کی شکایت وہ بی جے پی صدر امت شاہ سے کریں گے۔ ادھر 10 نومبر کو پٹنہ میں اوپیندر کشواہا کے حامیوں نے نتیش کمارکے خلاف ریلی بھی نکالی تھی۔ اس ریلی میں اوپندر کشواہا کے حامیوں نے سرکار مخالف نعرے بھی لگائے تھے ، ان کے حامیوں پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا تھا ، جس پر اوپندر کشواہا نے نتیش کمار کی تنقید بھی کی تھی ۔ 


Share: