ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اوبی سی کمیشن کو آئینی درجہ ملا،پارلیمنٹ نے مہرلگائی

اوبی سی کمیشن کو آئینی درجہ ملا،پارلیمنٹ نے مہرلگائی

Tue, 07 Aug 2018 02:29:03    S.O. News Service

نئی دہلی:6/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قومی پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دینے سے متعلق 123ویں آئینی ترمیمی بل کو پیرکے روز پارلیمنٹ نے منظوری دے دی ۔راجیہ سبھا نے اسے منظوری دے دی جبکہ لوک سبھا اسے پچھلے ہفتہ ہی منظوری دے چکی ہے ۔اس سے پہلے کچھ ممبران نے اپنی ترامیم واپس لے لیں ۔بل پرتقریباََتین گھنٹے تک چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر تھاورچند گہلوت نے کہاہے کہ اوبی سی کمیشن کو آئینی درجہ ملنے کے بعد یہ ایس سی ،ایس ٹی کی طرز پر کام کرے گا۔اسے وہی اختیارات اور اور حقوق حاصل ہونگے جو ایس سی ،ایس ٹی کمیشن کو حاصل ہیں ۔انھوں نے کہاہے کہ ریاستیں اوبی سی کمیشن کی کسی سفارش پر عمل درآمد کی پابند نہیں ہونگی اس کادائرہ کار مرکزی حکومت ہوگی ۔


Share: