ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اننت کمار کو پاگلوں کے اسپتال میں داخل کیا جائے: بسواراج سوامی

اننت کمار کو پاگلوں کے اسپتال میں داخل کیا جائے: بسواراج سوامی

Mon, 25 Dec 2017 20:13:58    S.O. News Service

دھارواڑ25؍دسمبر (ایس او نیوز)برہمن یووا پریشد کے اجلاس کے دوران سیکولرازم پر یقین رکھنے والوں کے خلاف مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے جو انتہائی ہتک آمیز زبان استعمال کی تھی اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریونا سدیشور مٹھ کے سوامی بسوراج دیورو نے کہا کہ اننت کمار کو پاگلوں کے اسپتال میں داخل کیا جانا چاہیے۔

بسوواراج سوامی نے کہا کہ ہمارا ملک ایک سیکولر ملک ہے۔تمام مذاہب اور ذاتوں کو یکساں طور پر جینے کا حق ملناچاہیے۔ لیکن رکن پارلیمان اننت کمار نے اپنے بے لگام زبان کا استعمال کرتے ہوئے کسی پاگل کی طرح کہا ہے کہ سیکیولر ازم کی اصطلاح وضع کرنے والا آخر کون ہے، یہی معلوم نہیں ہے۔ اس لئے ان کا دماغی توازن ٹھیک کرنے کے لئے انہیں پاگلوں کے اسپتال میں داخل کیا جانا چاہیے۔


Share: