ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انجمن پی یو کالج فور ویمن بھٹکل میں جشن میلاد النبی کے پر مسرت موقع پر مولانا سمعان خلیفہ ندوی کا خطاب

انجمن پی یو کالج فور ویمن بھٹکل میں جشن میلاد النبی کے پر مسرت موقع پر مولانا سمعان خلیفہ ندوی کا خطاب

Wed, 18 Sep 2024 17:50:49    S.O. News Service

بھٹکل ، 19/ستمبر(موصولہ رپورٹ/ایس او نیوز )  17/ ستمبر2024بروز منگل انجمن پی یو کالج فار ویمن بھٹکل میں ربیع الاول کے بابرکت مہینہ کے حوالے سے جشن میلاد النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر مختصر  نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا  جس میں شہر بھٹکل کے  معروف خطیب مولانا سمعان خلیفہ ندوی  نے طالبات سے پر جوش خطاب فرمایا۔

مولانا نے حضور اکرمﷺ  کی سیرت مبارک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ حضور ا کرم ﷺ گو اللہ تعالیٰ نے رحمت العالمین بنا کر بھیجا ہے۔  رسول اکرم  ﷺسے محبت کے بغیر اللہ کی رضا اور اس کی خاص ہدایت حاصل نہیں ہوسکتی ، اور نہ ہی ایمان کامل ہو سکتا ہے۔ نبی کریم ﷺ اس دنیا کے کامل ومکمل انسان و افضل بشر تھے۔ اللہ نے حضرت محمدﷺ کو خاتم النبین  بنا کر رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے مقتداء پیشوا اور اسوۂ حسنہ بنایا۔ آپ کی تعلیمات میں اخلاقی معاشرتی ، سیاسی ، سماجی ، ازدواجی ، خانگی، دنیوی و آخروی زندگی کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

اس موقع پر پرنسپل، عملہ اور طالبات کی طرف سے  مولانا کے خطاب اور اُن کی رہنمائی پر شکریہ ادا کیا گیا۔  دعائیہ کلمات کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔


Share: