ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکا نے جنرل سلیمانی کے بھائی کو بلیک لسٹ کردیا

امریکا نے جنرل سلیمانی کے بھائی کو بلیک لسٹ کردیا

Fri, 14 Apr 2017 21:01:21    S.O. News Service

واشنگٹن،14اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ’فیلق القدس‘ ملیشیا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے بھائی سہراب سلیمانی کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اس پر اقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں۔ وائیٹ ہاؤس کے ترجمان شون سپایسر نے جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سہراب سلیمانی پر اقتصادی پابندیاں ایرانی جیلوں میں قیدیوں کے ہونے والے ناروا سلوک اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے باعث عاید کی گئی ہیں۔ ایران نے بغیر کسی ٹھوس سبب کے کئی امریکی اور دوسرے ملکوں کیشہریوں کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔
خیال رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ملیشیا القدس فورس کے سربراہ ہیں۔ وائیٹ ہاؤس اس سے قبل انہیں بھی بلیک لسٹ کرچکا ہے۔سہراب سلیمانی پر پابندیاں عاید ہونے کے بعد ان کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور کسی امریکی شہری کا ادارے کو سہراب سلیمانی کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سہراب سلیمانی جیل سیکیورٹی اور نفاذ قانون کے شعبے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔
 


Share: