ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امرناتھ یاترا: 52 لوگوں کی جان بچانے والے ڈرائیور شیخ سلیم غفور کو ملے گا بہادری ایوارڈ

امرناتھ یاترا: 52 لوگوں کی جان بچانے والے ڈرائیور شیخ سلیم غفور کو ملے گا بہادری ایوارڈ

Thu, 25 Jan 2018 11:53:44    S.O. News Service

احمد آباد24جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گزشتہ سال امرناتھ یاتراکے د وران دہشت گردانہ حملوں سے عقیدت مندوں کی جان بچانے والے گجرات کے جانباز ڈرائیورشیخ سلیم غفورکواس سال بہادری کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ گزشتہ سال جولائی میں غفور نے 52 عقیدتمندوں کی جان بچائی تھی۔ شیخ سلیم گجرات کے ولساڑ کا رہنے والاہے۔خیال رہے کہ عقیدتمندوں کے ساتھ جب غفور سورت پہنچے تھے ، تو گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا۔استقبال کے بعد وزیراعلیٰ نے غفورسے وعدہ کیا تھا کہ ان کانام بہادری ایوارڈ کیلئے بھیجا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے وعدہ کے مطابق اس مرتبہ یوم جمہوریہ پر غفورکو52 عقید ت مندوں کی جان بچانے کیلئے بہادری کا ایوارڈ دیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ گجرات سے 60 عقیدتمندوں کو لے کر ایک بس امرناتھ یاترا پر گئی تھی۔ 10 جولائی کو یہ بس عقیدتمندوں کو لے کر واپس لوٹ رہی تھی ، تبھی رات ساڑھے آٹھ بجے باٹنگوکے نزدیک دہشت گردوں نے بس پر فائرنگ شروع کردی۔ اس حملہ میں 8 عقیدت مندوں کی موت ہوگئی جبکہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔گولہ باری کے درمیان اپنی ہمت اور سمجھ بوجھ کا ثبوت دیتے ہوئے ڈرائیور شیخ سلیم مسلسل بس ڈرائیو کرتا رہا ہے اور اس نے 52 عقیدت مندوں کی جان بچالی۔


Share: