ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امبیڈکر کا مجسمہ توڑنے کے واقعہ سے کشیدگی

امبیڈکر کا مجسمہ توڑنے کے واقعہ سے کشیدگی

Thu, 01 Dec 2016 18:23:58  SO Admin   S.O. News Service

 بھدوہی: یکم دسمبر(ایس او نیوز / آئی این ایس انڈیا)
شہر کوتوالی علاقے کے ڈڈوا دھرم پور ی علاقے میں آج آئین ساز باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو کچھ سماج دشمن عناصر نے توڑ دیا، جس سے یہاں کشیدگی پھیلی گئی۔پولیس نے بتایا کہ مجسمہ توڑے جانے سے مشتعل ہجوم سڑکوں پر اتر آیا اور ٹریفک جام کر دیا، خبر ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے سینئر افسران اضافی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق،افسران نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد لوگو ں کو سمجھا بجھا کرجام کھلوایا۔علاقائی افسر پرم ہنس مشرا نے بتایا کہ چار فٹ اونچے مجسمہ  کے سرکو کچھ شرارتی عناصر نے پتھر سے توڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،جو بھی خاطی پایا جائے گا، اس پر سخت کارروائی ہوگی۔
 


Share: