ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الیکشن کمیشن بی جے پی کے اقتداروالی ریاست راجستھان سے ہی مشکوک ای وی ایم منگانے پربضدکیوں؟ کجریوال نے اُٹھائے معتبریت پرسوال

الیکشن کمیشن بی جے پی کے اقتداروالی ریاست راجستھان سے ہی مشکوک ای وی ایم منگانے پربضدکیوں؟ کجریوال نے اُٹھائے معتبریت پرسوال

Wed, 12 Apr 2017 23:00:27    S.O. News Service

نئی دہلی ،12؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی میں میونسپل انتخابات کے لئے23 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ وی ایم مشینوں کی معتبریت پرسوال اٹھانے والے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے ریاستی الیکشن کمیشن کوخط لکھاہے۔اپنے خط میں انہوں نے تین مطالبات رکھے ہیں۔پہلامطالبہ ہے کہ ایم سی ڈی انتخابات میں ووٹنگ کے لیے راجستھان سے جو ای وی ایم مشینوں منگائی جا رہی ہیں وہ ٹیپرڈہیں لہٰذا ان کا استعمال نہیں کیا جائے۔ دوسرا مطالبہ ہے کہ قومی اور ریاستی سطح کی پارٹیوں کو کچھ EVM چیک کرنے کاموقع ملے اور تیسرا مطالبہ ہے کہ MCD انتخابات صرف VvPAT مشینوں سے ووٹنگ کرائی جائیں۔دہلی کے چیف الیکشن کمشنرایس کے شریواستوکولکھے خط میں کیجریوال نے دہلی بلدیاتی انتخابات میں راجستھان سے پہلی نسل کے پرانے پڑچکے بیکار ووٹنگ مشینیں منگوائے جانے پر حیرانی ظاہر کی ہے۔ کیجریوال نے خط میں لکھاہے کہ پہلی نسل وی ایم مشینوں سے سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں، کیونکہ ان میں سب سے کم سیکورٹی انتظامات ہوتے ہیں۔۔کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی میں دوسری قسم کی ای وی ایم مشینیں کافی تعدادمیں ہیں جوٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہیں۔کیجریوال نے کہاکہ ایم سی ڈی چناؤ کروانے کے لئے آپ راجستھان ہی وی ایم مشینوں منگانے پر کیوں زور دے رہے ہیں، جبکہ یہ واضح ہے کہ ان ای وی ایم مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑکی گئی ہے۔کیجریوال نے اسی ہفتے اس سے پہلے الزام لگایا ہے کہ راجستھان کے دھول پور میں گزشتہ اتوار کو ہوئے ذیلی انتخابات کے دوران 18 وی ایم مشینوں ایسی پائی گئیں جن کسی دوسرے پارٹی کے لئے سیٹ کے بٹن دبانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہی ووٹ گیا۔ اس سے پہلے، مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں ٹیسٹ ووٹنگ کے دوران بھی اس طرح کی ای وی ایم مشین کا معاملہ سامنے آیا تھا۔کیجریوال نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ راجستھان سے منگوائی گئی تمام ای وی ایم مشینوں فوری واپس لی جائیں۔کیجریوال نے الیکشن کمیشن کی طرف سے سیاسی پارٹیوں کو ای وی ایم مشینوں کی جانچ پڑتال کرنے کی چیلنج سے واپس ہٹنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہاکہ اب آپ ہمیں ای وی ایم مشینوں کی تکنیکی جانچ پڑتال کرنے کی اجازت سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اور اس کے لئے چیف الیکشن کمشنر سے اجازت لینے کا بہانہ کر رہے ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے انہیں بتایاہے کہ ریاست الیکشن کمیشن ایک آزاد یونٹ ہے اور اس کے لئے اس چیف الیکشن کمیشن کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ 


Share: