ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / السیسی بالآخر امریکا کا دورہ کریں گے

السیسی بالآخر امریکا کا دورہ کریں گے

Sun, 19 Mar 2017 21:31:11    S.O. News Service

قاہرہ19مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصری صدر عبدالفتاح السیسی اپریل کے پہلے ہفتے کے دوران امریکا کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔ سن 2014 میں اقتدار سنبھالنے والے سابق فوجی افسر السیسی کو سابق امریکی صدر باراک اوباما نے امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت نہیں دی تھی تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیانہیں واشنگٹن مدعو کیا ہے۔ اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے محمد مرسی کو صدر کے عہدے سے زبردستی الگ کرنے کے ایک سال بعد السیسی نے صدر کا منصب سنبھالا تھا۔
 


Share: