ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افریقی طلباء پر حملے کو لے کر افریقی سفیروں کا بیان افسوسناک، حیرت انگیز :سشماسوراج

افریقی طلباء پر حملے کو لے کر افریقی سفیروں کا بیان افسوسناک، حیرت انگیز :سشماسوراج

Thu, 06 Apr 2017 12:37:12    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستان میں افریقی طالب علموں پر ہوئے حملے کو لے کر افریقی ممالک کے سفیروں کے بیان کو افسوس ناک ، تکلیف دہ اور حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ہندوستان افریقی طالب علموں سمیت ہندوستان میں رہنے والے ہر ملک کے شہریوں کی حفاظت کو لے کر پابند عہد ہے ۔کانگریس کے کے سی وینو گوپال کی جانب سے اس مسئلے کو اٹھانے پر وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ افریقی ممالک کے ڈین کی جانب سے یہ کہنا کہ ہندوستان کی سیاسی قیادت نے کچھ نہیں کیا، یہ حقائق سے دور ہے۔ اس سلسلے میں ایک مقامی نوجوان کی موت کے بعد ایک صورت حال پیدا ہوئی جس کے بارے میں کہا گیا کہ منشیات کے اوورڈوز کی وجہ اس کی موت ہوئی۔اس کے اگلے دن کینڈل مارچ نکالا گیا اور اسی دوران کچھ افریقی طلباء کی پٹائی کردی گئی ۔ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ایسے حالات میں کچھ مجرمانہ لوگ مارچ میں شامل ہو جاتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر مجرمانہ کارروائی نسلی حملہ نہیں ہو سکتا ہے،نسلی واقعہ منصوبہ بند ہوتا ہے، یہ کہنا ٹھیک نہیں ہے کہ ملکی قیادت نے کچھ نہیں کیا، ہم نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے رابطہ کیا۔اترپردیش کے وزیر اعلی نے ہمیں غیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھروسہ دلایا۔اس معاملے کی جانچ چل رہی ہے، ابھی تک 6 افراد گرفتار کئے گئے ہیں، ہمیں تحقیقات کے نتائج آنے کا انتظار کرنا چاہیے ۔سشما نے کہاکہ جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی ہے ، ان حملوں کو نسلی نہیں کہا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جب ہندوستانی شہریوں پر حملے ہوئے تھے، تب بھی ہم نے کہا تھا کہ جانچ رپورٹ کا انتظار کریں،موزمبیق میں جب ایک ہندوستانی شہری کی جان گئی تھی، تب بھی ہم نے اسے نسلی حملہ نہیں کہا تھا۔سشما سوراج نے ہندوستان میں افریقی طلبا ء پرہوئے حملے کو لے کر افریقی ممالک کے سفیروں کے بیان کو افسوس ناک ، تکلیف دہ اور حیرت انگیز قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم افریقی طلبا ء سمیت ہندوستان میں رہنے والے ہر ملک کے شہری کی حفاظت کو لے کر پرعزم ہیں۔


Share: