ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اعلیٰ طبقات والے نادھاریوں کو پتھراؤ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ سرسی سداپور حلقے کے لئے کانگریس پارٹی سے ٹکٹ کا مطالبہ

اعلیٰ طبقات والے نادھاریوں کو پتھراؤ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ سرسی سداپور حلقے کے لئے کانگریس پارٹی سے ٹکٹ کا مطالبہ

Wed, 27 Dec 2017 21:05:09    S.O. News Service

کاروار27؍دسمبر(ایس او نیوز) ایڈوکیٹ جی ٹی نائک نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اعلیٰ طبقے کے لیڈران بند اور احتجاج کے دوران نامدھاری طبقے کے افرادکو پتھراؤ کرنے کے لئے تو استعمال کرتے ہیں، مگر سرسی سداپور حلقے میں نامدھاری طبقے کی اکثریت ہونے کے باوجود وہاں سے کسی نامدھاری کو الیکشن میں ٹکٹ نہیں دیا جاتا ہے۔اس لئے کم از کم اس مرتبہ تو کانگریس پارٹی اس حلقے سے کسی نامدھاری لیڈر کو امیدوار بنائے۔

جی ٹی نائک کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے اسمبلی انتخابات میں نامدھاری طبقے کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ سرسی سداپور حلقے میں 49ہزار سے زیادہ نامدھاری ووٹرس موجود ہیں، اور یہاں کا انتخاب جیتنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔لیکن کوئی بھی سیاسی پارٹی اس حلقے سے کسی نامدھاری کو الیکشن لڑنے کا موقع فراہم نہیں کرتی ہے۔ اس مرتبہ بھی بی جے پی اور جنتادل نے اپنے غیرنامدھاری امیدواروں کا فیصلہ کر لیاہے۔ اس لئے کانگریس پارٹی کو اس با ر نامدھاری امیدوار میدان میں اتارنا چاہیے۔چاہے بھیمنّا کو یا کسی بھی نامدھاری لیڈر کو ٹکٹ دیا جائے گا تو جیت کے قوی امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اپنے حقوق اور اپنی طاقت کے تعلق سے بیداری لانے کے لئے اپنے سماج کے لوگوں سے گھر گھر جاکرملاقاتیں کررہے ہیں ۔اور بالفرض کوئی بھی پارٹی ہمارے نمائندے کو ٹکٹ نہیں دیتی تو پھر اپنا آزاد امیدوار کھڑا کرنے پر بھی ہم لوگ غور کررہے ہیں۔


Share: