ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ازبکستان کی حکومت کے ساتھ وزیرخارجہ سشماسوراج کی ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال، دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے ایشوز پر گفت وشنید

ازبکستان کی حکومت کے ساتھ وزیرخارجہ سشماسوراج کی ملاقات، اہم امورپرتبادلہ خیال، دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے ایشوز پر گفت وشنید

Sun, 05 Aug 2018 22:43:40    S.O. News Service

تاشقند :5/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے تین ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوواوروزیر خارجہ عبدالعزیز کمیلوو کے ساتھ کاروبار، دفاع، سیکورٹی سمیت دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔مسز سوراج نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں مسٹر اریپوو کے ساتھ ملاقات کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کیامسز سوراج نے ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوو کے ساتھ تاشقند میں ملاقات کی۔ میٹنگ میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوو کے ہندوستان دورہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسٹر مرزیوو کے اسی سال ہندوستان دورے پرآنے کا امکان ہے۔ مسز سوراج نے مسٹر اریپوو کے ساتھ ہندوستان ازبکستان کے دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔مسز سوراج نے وزیر خارجہ عبدالعزیز کمیلوو کے ساتھ ملاقات کرکے کاروبار، دفاع اور سیکورٹی سے متعلق ایشوز پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی مسائل پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔مسٹر کمار نے ٹویٹ کیاکہ مسز سوراج نے تاشقند میں رہ رہے ہندوستانی برادری کے لوگوں سے بھی خطاب کیا۔اس سے پہلے مسز سوراج کے ازبکستان کے تاشقند پہنچنے پر وزیر خارجہ عبدالعزیز کمیلوونے ان کا استقبال کیا۔ مسز سوراج نے یہاں سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے میموریل پرپہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔شاستری کا 1966 میں تاشقند دورہ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔مسز سوراج کی قزاقستان، کرغستان اور ازبکستان دورے کو مغربی ایشیائی ممالک کے ساتھ سفارتی شراکت کو مضبوط کرنے کے نقطہ نظرسے دیکھا جا رہا ہے۔


Share: