ممبئی،یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)موجودہ رنجی ٹرافی چمپئن ممبئی نے آج سلامی بلے باز ارمان جعفر کو تمل ناڈو کے خلاف لاہلی میں 6 سے نو اکتوبر کے درمیان کھیلے جانے والے ابتدائی میچ کیلئے ٹیم میں منتخب کیا ہے۔سابق ہندوستانی اوپنر وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان کو پہلی بار ممبئی کی رنجی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر آدتیہ تارے کریں گے جنہوں نے گزشتہ سیشن میں ممبئی کو 41واں خطاب دلایا تھا۔ٹیم اس طرح ہے:آدتیہ تارے(کپتان)، ابھیشیک نائر، دھول کلکرنی، شردل ٹھاکر، سوریہ کمار یادو، نکھل پاٹل(جونیئر)، اکھل ہرودکر، جے بسٹا، ارمان جعفر، کوستب پوار، سفیان شیخ، بلوندر سنگھ سندھو(جونیئر)، تشار دیش پانڈے، وشال دابھولکر،وجے گوہل۔