ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترپردیش :سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف شکشا متروں کی ہڑتال،79سرکاری اسکول رہے بند

اترپردیش :سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف شکشا متروں کی ہڑتال،79سرکاری اسکول رہے بند

Sun, 30 Jul 2017 12:03:37    S.O. News Service

مظفرنگر،29؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شکشامتر وں(ایڈہاک ٹیچروں)کی ہڑتال کی وجہ سے آج ضلع کے تقریباََ79سرکاری پرائمری اسکول بند رہے۔یہ لوگ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں جس میں اکھلیش یادو کی حکومت کی طرف سے کل وقتی استاد کے طور پر ان کی کی گئی تقرری کو منسوخ کردیاگیاہے۔ضلع کے بنیادی تعلیم افسر چندر یادوکے مطابق ہڑتال کی وجہ سے بندپڑے اسکولوں میں دیگراسکولوں سے اساتذہ کا بندوبست کرنے کے لئے حکام کو ہدایت جاری کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ تقریباََ79اسکول اس کی وجہ سے بند رہیں، جہاں پر ایڈہاک اساتذہ کی تقرری کی گئی تھی۔ضلع کے کھتولی، شاہ پور، بدھانا، پرکاجی، چرتھاول، جانسٹھ اورباگھرا بلاکوں سمیت کئی علاقوں میں بڑی تعداد میں اسکول بندرہے۔سپریم کورٹ نے ستمبر 2015کے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا جس میں اکھلیش حکومت کی طرف سے کل وقتی اساتذہ کے طور پر ان کی تقرری کومستردکر دیاگیاتھا جس کے بعد جمعرات کوشکچھامتروں نے ریاست بھر میں ہڑتال کرنا شروع کر دیے۔


Share: