ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ کے سابق ایم ایل اے نے منو ج تیواری کو بتایا کہ’’ نچنیا صدر‘‘

آپ کے سابق ایم ایل اے نے منو ج تیواری کو بتایا کہ’’ نچنیا صدر‘‘

Sat, 27 Jan 2018 23:54:17    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍ جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کی گاندھی نگر اسمبلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی انل واجپئی نے دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری کے لئے قابل اعتراض زبان کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے سیلنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منوج تیواری کو ’نچنیا صدر‘‘ بتایا۔دراصل سیلنگ کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کے کونسلر اور سابق اراکین اسمبلی میں راؤس ایونیو دفتر سے لے کر سیوک سینٹر تک پوسٹر ہاتھوں میں لے کر نعرے بازی کی اور مارچ نکالا۔سیلنگ کے معاملے پر بی جے پی کی زیرقیادت تینوں ایم سی ڈی نے ہفتہ مشترکہ اجلاس میں بلایا تھا۔ سیلنگ کی مخالفت کرتے کرتے عام آدمی پارٹی کے مظاہرین نے سیوک سینٹر کے اندر پہنچ کر نعرے بازی کرنے لگے۔عام آدمی پارٹی کے کونسلر سیلنگ والے تالے کی مالا پہن کر سوک سینٹر پہنچے اور بی جے پی پرکنورزن چارج کے نام وصولی کا الزام لگایا ہے۔ عام آدی پارٹی نے سپریم کورٹ کی نگرانی کمیشن سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ سیلنگ کے مسئلے کا جائزہ لیں۔بتادیں کہ بی جے پی کے صدر منوج تیواری ایک اداکار اور بھوجپوری گلوکار ہیں۔ سیاست کے ساتھ ساتھ منوج تیواری بہت سی بھوجپوری فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں اور بالی ووڈ کی کئی فلموں کے لئے گانے، نغمے بھی گائے ہیں۔ دہلی میں بہار سے آنے والی بڑی آبادی رہتی ہے۔ اسی کے پیش نظر ان کے ووٹ پرنگاہ گاڑنے کے لئے پارٹی نے انہیں ریاستی صدر کاعہدہ سونپا ہے۔


Share: