ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ ممبران اسمبلی کو راحت، ہائی کورٹ نے ضمنی انتخابات کی نوٹیفکیشن جاری کرنے پر لگائی روک

آپ ممبران اسمبلی کو راحت، ہائی کورٹ نے ضمنی انتخابات کی نوٹیفکیشن جاری کرنے پر لگائی روک

Thu, 25 Jan 2018 11:30:05    S.O. News Service

نئی دہلی،24؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ اگلی سماعت تک دہلی میں نا اہل قرار دئے گئے 20 ممبران اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن کا اعلان نہ کرے۔ عدالت نے کہا کہ معاملہ کی اگلی سماعت پیر کو ہونے والی ہے ، اسلئے الیکن کا اعلان ابھی نہیں کیا جانا چاہئے۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے 20 ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دینے سے متعلق سفارش پر دستخط کرنے کے بعد عدالت میں ممبران اسمبلی کی تین درخواستوں پر سماعت ہونے والی ہے ۔ پارٹی لیڈروں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ انہیں اس آرڈر کو رد کرنے کا حکم دیا جائے ، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے دفاع کرنے کا مناسب موقع دئے بغیر ہی اپنی سفارش کی ہے۔عام آدمی پارٹی نے دلیل دی ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر مناسب جلد بازی سے کام کیا ہے ۔ اگر عدالت نے ممبران اسمبلی کی اہلیت کو برقرار رکھا ، تو ان کی سیٹوں کیلئے انتخابات ہوں گے ۔ تاہم اس سے وزیر اعلی کیجریوال کی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، گرچہ پارٹی سبھی 20 سیٹوں پر بھی ہار جائے ، کیونکہ اسمبلی میں پارٹی کو ابھی بھی اکثریت حاصل ہے۔


Share: