ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آپ اور کانگریس رہنماؤں کو حراست میں لینے کے لیے پی ایم او ذمہ دار:کیجریوال

آپ اور کانگریس رہنماؤں کو حراست میں لینے کے لیے پی ایم او ذمہ دار:کیجریوال

Fri, 04 Nov 2016 19:10:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،4؍نومبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ آ پ اور کانگریس کے رہنماؤں کو بدھ کو حراست میں لیے جانے کے لیے وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او)ذمہ دار ہے۔ کیجریوال، دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو حراست میں رکھنے کے لیے خود بی جے پی ایم پی ستیہ پال سنگھ کی طرف سے دہلی پولیس کی تنقید کے بعد آپ لیڈرنے پولیس کو کلین چٹ دے دی ہے ۔کیجریوال نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ،حضور ! یہ نہ تو دہلی پولیس کا اور نہ ہی وزارت داخلہ کاکام ہے بلکہ بدھ کو تو وزیر اعظم کا دفتر حالات پر نظر رکھ رہا تھا۔انہوں نے اسے غلط طریقے سے سنبھالا۔ممبئی پولیس کے سابق سربراہ ستیہ پال سنگھ نے اس سے پہلے ٹوئٹ کیا تھا کہ دہلی پولیس کو صورت حال سے بہتر طریقے سے نمٹنا چاہیے تھا لیکن اس نے اسے مکمل طور پر غلط طریقے سے نمٹا۔غورطلب ہے کہ ’ون رینک ،ون پنشن ‘کے نفا ذ کے معاملے پر خود کشی کر چکے سابق فوجی کے اہل خانہ سے بدھ کو کیجریوال اور راہل گاندھی نے ملنے کی کوشش کی تو دونوں کو دہلی پولیس نے کئی گھنٹے حراست میں رکھا تھا۔فوجی کے خاندان والوں سے ملاقات کے بعد دہلی کے نائب وزیر اعلی سسودیا حراست میں لیے گئے پہلے شخص تھے۔


Share: