گوہاٹی،26؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آسام حکومت نے اس سال69 یوم جمہوریہ کے موقع پر 2,685 قیدیوں کی سزا میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک سرکاری ریلیز میں آج کہا گیا کہ ریاستی حکومت نے کچھ قیدیوں کی سزا میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں آسام کے حقوق والی عدالتوں نے مجرم ٹھہرایا تھا اور سخت سزا دی تھی۔آسام کی مختلف جیلوں میں 3,089 قصوروار ٹھہرائے گئے قیدی ہیں۔ان میں سے 2,685 قیدیوں کی سزا میں رعایت دی گئی ہے۔ان میں 2,650 قیدیوں کو 30 دن، 23 قیدیوں کو 15 دن، چھ کو 10 دن اور چھ دیگر کو سزا میں پانچ دن کی چھوٹ ملے گی۔