ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آرجے ڈی کے بند ہونے کی وجہ سے، جام میں پھنسی خاتون مریض کی موت

آرجے ڈی کے بند ہونے کی وجہ سے، جام میں پھنسی خاتون مریض کی موت

Fri, 22 Dec 2017 22:51:57    S.O. News Service

پٹنہ،21؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) راشٹریہ جنتاد ل کے بہار بند کے اعلان کے دوران پٹنہ مبں واقع گاندھی سیتو کے قریب ایک ایمبولینس کے جام میں پھنس جانے کی وجہ سے ایک خاتون مریض مرض کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔ اس معاملے میں، پارٹی کے سربراہ لالو پرساد نے کہا ہے کہ جس خاتون کی موت کو ٹی وی چینلوں پر دکھایا گیا ہے اس کی سچائی یہ ہے کہ اس کی موت بند کے دوران نہیں ہوئی ہے ؛ بلکہ اس کی موت اسپتال میں ہوئی تھی ۔ اس کے لواحقین لاش کو لے کر اپنے گاؤں مہنار جا رہے تھے ۔ اس تناظر میں ٹی وی چینلوں نے بند کے دوران ہوئی موت کا پروپیگنڈہ کرنے لگے ۔ لیکن موصولہ اطلاع کے مطابق صبح میں چوہاری دیوی کو ہارٹ اٹیک ہوا پھر رشتہ داروں نے اسے لے کر حاجی پور کے ایک ڈاکٹر کے پاس لے گئے ؛ لیکن بیچ راستے میں بند کی وجہ سے ایمبولینس گاڑی گاندھی سیتو پر پھنس گئی اور تاخیر ہونے کی جہ سے چھوہاری دیوی کی موت ہوگئی ۔متوفیہ کے لواحقین اسی مذکورہ ایمبولینس سے چھوہاری دیوی کی لاش واپس گھر لے کر آگئے ۔ وہیں موصولہ اطلاع کے مطابق کٹیہار سے بھی ایک شخص کی موت بند کی وجہ سے ہوئی ہے جس کا نام سنتوش جھا بتایا جا رہا ہے ۔ واضح ہو کہ آر جے ڈی کے بہار بند کے اعلان کی وجہ سے کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جہاں مریض اور تیمار دار دونوں پریشان سے نظر آئے۔ اس پورے مسئلے پر آر جے ڈی لیڈران کی دلیل چونکادینے والی تھی ۔ تیجسوی یادو نے میڈیا اہلکار پر ہی برس پڑے اور راجد کے کئی لیڈران نہ یہاں تک کہہ دیا کہ جب لوگوں کو پتہ تھا کہ بہار بند ہے تو ا س صورت میں گھر سے باہر نکلنا اور اس میں پھنس جانے کا الزام ہی لگانا لغو ہے ۔


Share: