ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئین کی عزت کرنا ہماری ذمہ داری۔ اننت کمار یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر مرکزی وزیر کا زور

آئین کی عزت کرنا ہماری ذمہ داری۔ اننت کمار یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر مرکزی وزیر کا زور

Sat, 27 Jan 2018 12:02:27    S.O. News Service

بنگلورو،26؍جنوری(ایس او نیوز) مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے کہا کہ قومی پرچم کو عزت دے کر زبانی طورپر آئین کو قبول کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، بلکہ ہماری ثقافت کی عزت کرنا بہت ضروری ہے۔ بی جے پی دفتر میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پرچم لہرانے کے بعد ہیگڈے نے کہا کہ ہماری ثقافت کو صرف بی جے پی ہی سے عزت ممکن ہے۔ لیکن دیگر سیاسی پارٹیاں اس کو آسانی سے قبول نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک کہا جاتا ہے تو اس میں ایک بہترین انتظامیہ اور دستور ہوناچاہئے۔جس سے انتظامیہ کو چلانے میں آسانی ہوگی، انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد ایک حدود دستیاب نہیں ہوسکتی تھی۔ مسٹر ہیگڈے نے بتایاکہ یوم جمہوریہ کے موقع پرہم ملک کے آئین کو تسلیم کرتے ہیں۔ اسی دن انگریزوں کی جانب سے مرتب قانون کو ختم کرکے اپنا قانون جاری کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہر ایک قصبہ میں الگ ذات اور پہچان کے لوگ رہتے ہیں۔ لیکن تمام افراد کے لئے ہی ثقافت ہے، ہمارے رواج کو معلوم کرنے کے لئے ساری زندگی ناکافی ہے۔ مسٹر ہیگڈے نے کہاکہ جمہوریت کے پیچھے کئی مقاصد ہیں، اس کو آسان زبان میں بولانہیں جاسکتا۔ اگر بتایابھی جائے تو اس کو قبول کرنے کے لئے کئی لوگ تیارنہیں ہوتے۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی نے چند لوگوں کی نظرمیں جگہ نہیں بنائی ہے۔ لیکن دنیا کے تمام ممالک کو اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب رہی ہے۔ سابق ریاستی وزیر بی سومشیکھر نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ’’ سب کا ساتھ۔سب کا وکاس‘‘ کے تحت بہتر انتظامیہ فراہم کیاہے۔ ’’جن دھن‘‘ اسکیم کے ذریعہ50فیصد سے زائدخواتین کے بینک اکاؤنٹ کھولنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بی جے پی میں اصل جمہوری نظام ہے۔ کوئی بھی کچھ کہے لیکن ساری دنیا نریندر مودی کی تعریف کررہی ہے۔


Share: