ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئین بدل دیں گے: وزیر اننت کمار ہیگڈےکے بیان پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ،کانگریس نے کی ہیگڈے کو برخواست کرنے کی مانگ

آئین بدل دیں گے: وزیر اننت کمار ہیگڈےکے بیان پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ،کانگریس نے کی ہیگڈے کو برخواست کرنے کی مانگ

Wed, 27 Dec 2017 22:03:43    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کی طرف سے گزشتہ دنوں دئے گئے متنازعہ بیان کی مخالفت میں پارلیمنٹ میں آج بدھ  کو کانگریس کے اراکین نے جم کر نعرے بازی کی۔جس کی  وجہ سے سیشن کے آغاز کے بعد 12بجے تک لوک سبھا کی میٹنگ ملتوی کردی گئی۔

جیسے ہی کانگریس کے ارکان نے سوال کا آغاز شروع کیا۔حزب مخالف نے بیان کے خلاف چیئرمین کے سامنے نعرے بازی شروع کردی۔ہیگڈے  کے بیان کو لے کر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ ہوا، جس کے بعد دونوں ایوانوں کو کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا گیا اور اس کے بعد اسی معاملے پر ایوان میں ہنگامہ دیکھا گیا۔

حزب اختلاف کے ارکان  ’’وزیرکوبرخواست کرو‘‘کے نعرے لگارہے تھے۔ہیگڈے کے مسئلہ پر راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ اگر کسی شخص کو آئین پر یقین نہیں ہے تو اسے پارلیمنٹ کے رکن ہونے کا کوئی حق نہیں ہے۔جیسے ہی کانگریس کے ارکان نے سوال کا آغاز شروع کیا، انہوں نے ہیگڈے کے بیان کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے درمیان میں آکر نعرے لگانے شروع کردیئے۔

غور طلب ہے کہ  بی جے پی لیڈر اور مرکزی  وزیر اننت کمار  ہیگڈے نے حال ہی میں کرناٹک کے کوپل  ضلع میں ایک تقریب میں کہا تھا کہ جو لوگ خود کو سیکولر اور دانشور مانتے ہیں ان کی اپنی کوئی شناخت نہیں ہوتی اور وہ اپنی جڑ سے نا واقف ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ  آئین کو تبدیل کرنے کے لئے اقتدارمیں آئے  ہیں۔

پارلیمنٹ میں ہوئی آج کے ہنگامے کی وڈیو کلپ، ذیل میں دی جارہی ہے:

 


Share: