ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آئی ایس کے ساتھ رابطے کے شبہ میں ایک شخص گرفتار

آئی ایس کے ساتھ رابطے کے شبہ میں ایک شخص گرفتار

Mon, 03 Oct 2016 18:31:10  SO Admin   S.O. News Service

ترونیل و یلی؍تامل ناڈو ، 3 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )قومی تفتیشی ایجنسی نے کیرالہ میں اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس)ماڈیول کے ساتھ مبینہ رابطوں کے شبہ میں آج 31سالہ ایک شخص کو گرفتار کیا۔گزشتہ 20سالوں سے کیرالہ کے تھوڈپوجھا میں رہنے والے سہانی کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ یہاں آئی ایس کے کچھ لوگوں کے ساتھ رابطہ تھا۔پولیس نے بتایا کہ وہاں آئی ایس کے کچھ لوگوں کو گرفتار کئے جانے کے بعد وہ تھوڈاپوجھا بھاگ گیا اور ترونیل و یلی آ گیا تھا۔تھوڈپو جھا میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ اپنے رابطوں کی وجہ سے ماضی میں گرفتار کئے گئے 6 افراد نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ سہانی اس کا ساتھی تھا اور ان لوگوں کے این آئی اے کی گرفت میں آنے کے بعد وہ تمل ناڈو فرار ہو گیاتھا ۔پولیس نے بتایا کہ یہاں کی ایک دکان میں کام کر رہے سہانی کو آج صبح کھاڈیرمیڈیم پلی وسل میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور آگے کی تحقیقات کے لیے اس کو کیرالہ لے جایا گیا۔


Share: