ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  منگلورو :  محی الدین باوا کے بھائی ممتاز علی ہوئے لاپتہ - کولور پُل کے قریب پائی گئی بی ایم ڈبلیو کار 

 منگلورو :  محی الدین باوا کے بھائی ممتاز علی ہوئے لاپتہ - کولور پُل کے قریب پائی گئی بی ایم ڈبلیو کار 

Sun, 06 Oct 2024 12:23:15    S.O. News Service

منگلورو،  6 / اکتوبر (ایس او نیوز) آج صبح پیش آئے ایک واقعے میں سابق رکن اسمبلی محی الدین باوا کے بھائی ممتاز علی لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ ان کی بی ایم ڈبلیو کار کولور پُل کے قریب پائی گئی ہے جس حادثے میں نقصان پہنچنے کے نشانات موجود ہیں ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق ماہر تیراکوں کے ساتھ  فائر سروس اور ریسکیو ٹیمیں گم شدہ ممتاز علی کو ندی کے اندر تلاش کرنے کے لئے سرگرم ہوگئی ہیں ۔ دوسری طرف پولیس افسران اس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہیں ۔
    
پتہ چلا ہے کہ مصباح گروپ آف ایجوکیشن کے چیرمین اور مقامی جماعت کی ایک اہم شخصیت ممتاز علی نے آج رات مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو ایک میسیج بھیجا تھا کہ :" میں گھر واپس نہیں آوں گا۔" اس سے شبہ ہو رہا ہے کہ انہوں نے ندی میں کود کر خود کشی کی ہوگی ۔
    
شہر کے پولیس کمشنر انوپم اگروال نے بتایا :"آج صبح ہمیں اطلاع ملی کہ ایک بزنس مین ممتاز علی کی گاڑی کولور پُل کے پاس پائی گئی ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے پُل پر سے ندی میں چھلانگ لگائی ہو ۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ وہ آج رات تین بجے اپنی کار میں گھر سے نکلے تھے ۔ شہر میں چکر لگانے کے بعد انہوں نے تقریباً 5 بجے اپنی کار کولور پُل کے پاس روکی ہے ۔ کار پر حادثے کے کچھ نشانات ہیں ۔ تفتیش جاری ہے ۔ ایس ڈی آر ایف اور کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں ندی میں تلاشی مہم چلا رہی ہیں ۔"


Share: