ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گرائنڈر میں دوپٹہ پھنسنے سے خاتون کی موت

گرائنڈر میں دوپٹہ پھنسنے سے خاتون کی موت

Tue, 23 Jul 2024 18:29:41    S.O. News Service

مینگلور 23 / جولائی (ایس او نیوز)چاول پیسنے کے دوران ایک خاتون کا دوپٹہ  گرائنڈر میں پھنسنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ جس کی شناخت نفیسہ (52)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات منگل کو  پڑوسی ریاست کیرالہ کےسرحدی ضلع   کاسرگوڈ کے کمبلے کے قریب پیروواڈ میں پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ نفیسہ  گرائنڈر میں چاول  پِیس رہی تھی جس کے دوران اس کا  دو پٹہ چکّی میں پھنس گیا اور وہ بری طرح  زخمی  ہوگئی، اس موقع پر  اس کے شوہر اسماعیل نے اسے  فوراً کمبلے کے اسپتال میں منتقل کیا مگر اس کی جان بچانا ممکن نہ ہو سکا ۔ 

    اس ضمن میں کمبلے پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ 


Share: