نئی دہلی، 18/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) بدھ کی صبح دہلی کے مرکزی علاقے باپا نگر میں ایک گھر کے منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے نتیجے میں کچھ افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دہلی فائر سروسز (ڈی ایف ایس) کے ایک اہلکار کے مطابق، عمارت کے گرنے کی اطلاع صبح 9 بجے موصول ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر پانچ فائر ٹینڈرز موقع پر بھیجے گئے۔
اہلکار نے بتایا کہ عمارت کے کچھ رہائشی لوگ ملبے کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو ٹیمیں، جن میں دہلی پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں، موقع پر پہنچ چکی ہیں اور بچاؤ کی کارروائی جاری ہے۔