ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ڈبلیو پی ایل: پیری اور گھوش کی دھواں دار اننگز، گجرات جائنٹس کو شکست دے کر بنگلورو کی تاریخی جیت

ڈبلیو پی ایل: پیری اور گھوش کی دھواں دار اننگز، گجرات جائنٹس کو شکست دے کر بنگلورو کی تاریخی جیت

Sat, 15 Feb 2025 18:19:13    S O News

 نئی دہلی ، 15/فرور ی (ایس او نیوز /ایجنسی)ویمنز پریمیئر لیگ کے پچھلے سیزن کی چیمپیئن رائل چیلنجرز بنگلورو نے اس سیزن کا بھی شاندار آغاز کیا ہے۔ افتتاحی میچ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلس پیری (57) اور ہندوستانی  وکٹ کیپر بلے باز رِچا گھوش (64) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت بنگلورو نے یادگار فتح حاصل کی۔

ودودرا میں کھیلے گئے شروعاتی میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات جائنٹس کی ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 5 پر 201 رنوں کا عظیم اسکور بنا دیا۔ اس کے جواب میں آر سی بی نے صرف 18٫3 اوور میں ہی 4 وکٹ پر ہدف کو حاصل کرلیا۔ یہ ڈبلیو پی ایل کی تاریخ میں کامیابی کے ساتھ سب سے بڑے ہدف کا تعاقب تھا۔

گجرات جائنٹس کے لیے سیزن بدل گئے لیکن اس ٹیم میں ابھی بھی رنوں کے بچاؤ کی صلاحیت پیدا نہیں ہو پائی ہے۔ ٹیم نے جب اسکور بورڈ پر 201 رن چڑھا دیے تو یہ حریف ٹیم کی پہنچ سے کافی دور لگ رہا تھا۔ لیکن کپتان ایشلے گارڈنر کے ہرفن مولا مظاہرہ 79 رن اور 2 وکٹ کے باوجود ٹیم کو کامیابی نہیں مل سکی۔

بنگلورو کی ناممکن لگ رہی جیت کو ریچا گھوش اور ایلس پیری نے ممکن بنایا۔ کیوںکہ 202 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ٹیم کی شروعات کافی خراب رہی اور صرف 14 رنوں پر ہی دونوں سلامی بلے باز پویلین واپس ہو گئے۔ اس کے بعد پہلے پیری نے اور پھر آخر میں گھوش نے دھماکے دار پالی کھیل کر 9 گیند باقی رہتے ہی ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔ اس دوران رچا کو کنیکا (30) کا پورا ساتھ ملا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 93 رن جوڑے۔

ایلس پیری نے صرف 34 گیندوں پر 6 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے 57 رن بنائے وہیں رچا گھوش نے صرف 27 گیندوں پر 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 64 رن بنائے۔ کنیکا آہوجا نے 13 گیندوں میں 4 چوکے کی مدد سے 30 رن بنا کر رچا گھوش کا بخوبی ساتھ دیتے ہوئے مقابلہ اپنے ٹیم کے نام کر دیا۔


Share: