ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹک کے سابق ڈی جی پی اوم پرکاش کا قتل، بیوی پر شک، پولیس کی تفتیش جاری

کرناٹک کے سابق ڈی جی پی اوم پرکاش کا قتل، بیوی پر شک، پولیس کی تفتیش جاری

Mon, 21 Apr 2025 18:05:55    S O News

بنگلورو، 21/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  کرناٹک پولیس کے سبکدوش ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) و انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اوم پرکاش کو اتوار کی دوپہر شہر کے ایچ ایس آر لے آؤٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کو ان کی لاش خون میں لت پت حالت میں گھر سے ملی، جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سینٹ جانس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، اوم پرکاش کی بیوی پلوی نے واردات کے بعد اپنی بیٹی کے ہمراہ خود کو گھر کی اوپری منزل پر بند کر لیا اور باہر آنے سے انکار کر دیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ قتل میں پلوی کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ تاہم، تحقیقات کا عمل جاری ہے اور پولیس مختلف پہلوؤں پر غور کر رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اوم پرکاش اور پلوی کے درمیان گزشتہ تین دنوں سے گھریلو تنازعہ چل رہا تھا۔ بعض اطلاعات کے مطابق، واقعے سے قبل اوم پرکاش کو ریوالور ہاتھ میں لئے گھر کے اندر بے چینی سے گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پلوی نے مبینہ طور پر آئی پی ایس افسران کے ایک واٹس ایپ گروپ میں پیغام بھی بھیجا تھا کہ اسے جان کا خطرہ لاحق ہے۔

اوم پرکاش کا تعلق بہار کے چمپارن ضلع سے تھا اور وہ 1981 بیچ کے آئی پی ایس افسر تھے۔ سال 2015 میں وہ کرناٹک کے 38 ویں ڈی جی پی کے عہدے پر فائز ہوئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بنگلورو میں ہی مقیم تھے۔

پولیس نے معاملے کی گہرائی سے تفتیش شروع کر دی ہے، اور جلد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آنے کی توقع ہے۔


Share: