ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حد بندی بل کی حمایت پر اسٹالن نشانے پر، ٹی وی کے نے ’ساورکر 2.0‘ قرار دے کر تنقید کی

حد بندی بل کی حمایت پر اسٹالن نشانے پر، ٹی وی کے نے ’ساورکر 2.0‘ قرار دے کر تنقید کی

Sun, 29 Nov 2026 12:16:23    S O News

چنئی ، 29/ نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کی پارٹی، تملگا ویٹری کزگم(ٹی وی کے)نے مرکزی حکومت کے ترمیم شدہ حد بندی بل کی حمایت کرنے پر ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن کو نشانہ بنایا ہے۔ ٹی وی کےنے سابق وزیر اعلیٰ اور اہم اپوزیشن ڈی ایم کے کے سربراہ پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا لباس پہنے ہوئے ایک ترمیم شدہ تصویر کو شیئر کرکے ان پر سخت حملہ کیا۔

اس کے علاوہ، ٹی وی کےکے آئی ٹی ونگ نےا سٹالن کو ساورکر 2.0 کہا ہے۔ ہفتہ (28 نومبر 2026) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ٹی وی کےکے آئی ٹی ونگ نے ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالن کی ایک تصویر شیئر کی۔ پوسٹ کے کیپشن میں پارٹی نے لکھا، ’’اسٹالن عرف ساورکر 2.0‘‘۔

یہی نہیں، اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی ایک اور پوسٹ میں ٹی وی کےکے آئی ٹی ونگ نے ایم کے اسٹالن کی ان کے بیٹے اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ادھیاندھی اسٹالن کے ساتھ ایک ایڈیٹ شدہ تصویر بھی شیئر کی۔ تصویر میں باپ اور بیٹے کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ارکان کے طور پر حلف لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ڈی ایم کے نے مرکز کی مودی حکومت کی طرف سے بلائے گئے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں ترمیم شدہ حد بندی بل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ڈی ایم کے کے سیاسی حلقوں میں مسلسل کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ دریں اثنا، حزب اختلاف کی اتحادی جماعتوں کی طرف سے ڈی ایم کے اور پارٹی کے سربراہ ایم کے اسٹالن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تاہم، تنقید کے درمیان، ڈی ایم کے سربراہ اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ترمیم شدہ حد بندی بل کے لیے اپنی حمایت کا دفاع کرتے ہوئے اسے تین سال کی جدوجہد کے بعد ایک بڑی فتح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بل نے 2024 کی اسمبلی کی قرارداد میں اٹھائے گئے ان کی پارٹی کے دو مطالبات کو قبول کر لیا ہے۔


Share: