ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تہواروں کے دوران فضائی کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ، سپریم کورٹ برہم

تہواروں کے دوران فضائی کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ، سپریم کورٹ برہم

Tue, 24 Feb 2026 10:18:53    S O News

نئی دہلی ، 24/ فروری (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ آف انڈیا نے تہواروں اور تعطیلات کے دوران ہوائی کرایوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے پیر کو ہوائی کرایوں میں اضافے کو قابو میں رکھنے کے لیے ضابطہ جاتی رہنما خطوط بنانے کی مانگ کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کی۔ فیڈریشن آف انڈیا ائرلائنس (ایف آئی اے) نے معاملے میں فریق بننے کی درخواست کی، لیکن عدالت نے فی الحال یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اس پر بعد میں غور کیا جا سکتا ہے۔

عدالت میں دائر عرضی کے مطابق ہوائی سفر اب لاکھوں افراد کے لیے عیش و عشرت نہیں بلکہ ایک ضروری خدمت بن چکا ہے۔ اس میں مرکزی حکومت اورڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کو ہوائی کرایوں کے تعین، قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے اور بیگیج و اضافی فیسوں کو منظم کرنے کے لیے ضروری قواعد بنانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انیل کوشک نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے اور چار ہفتوں میں جواب داخل کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 23 مارچ تک ملتوی کر دی۔


Share: