Sun, 20 Jul 2025 11:24:46
محکمہ تجارتی ٹیکس نے یو پی آئی کے ذریعے رشوت خوری کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ محکمے نے میڈیا رپورٹس اور عوامی شکایات کی بنیاد پر بتایا ہے کہ کچھ افسران یا عملہ یو پی آئی سے متعلق معاملات میں رشوت طلب کر رہے ہیں، جب کہ بعض دلال تاجر برادری کو مدد کا لالچ دے کر رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 20 Jul 2025 10:59:48
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے پی ایم مودی کو ایک بار پھر منی پور تشدد معاملہ پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم 42 ممالک تو گھوم آئے، لیکن ابھی تک منی پور کا دورہ نہیں کیا ہے۔ انھوں نے یہ بیان ہفتہ کے روز کرناٹک کے میسورو میں منعقد ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 19:45:48
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ذات پات، مذہب یا کسی بھی بنیاد پر امتیاز برتنے سے مکمل طور پر گریز کرنا چاہیے، کیونکہ وہ عوام کے اعتماد کے امین ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے تمام طبقات اور مذاہب کا ہم پر قرض ہے، جسے ہمیں ایماندارانہ اور مخلصانہ خدمات کے ذریعے ادا کرنا چاہیے۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 19:39:19
ضلع کلبرگی میں اب تک مختلف بینکوں کے ذریعے تقریباً 3 لاکھ کسانوں کو مجموعی طور پر 3800 کروڑ روپے کے فصل قرض فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اس بات کی اطلاع ضلع مجسٹریٹ محترمہ فوزیہ ترنم نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دی، جو فصل قرض افسران کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 17:38:04
وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے آج میسور شہر میں 2578 کروڑ روپئے مالیت کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ترقی ہی ان جماعتوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کا اصل جواب ہے۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 17:27:01
کرناٹک کے دیہی ترقی، پنچایت راج اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر پریانک کھرگے نے ریاست کے دیہی علاقوں میں جاری پینے کے پانی کے منصوبوں میں تاخیر پر سخت ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ٹھیکیدار منصوبے وقت پر مکمل نہ کریں، انہیں بلیک لسٹ کیا جائے۔ انہوں نے واضح طور پر خبردار کیا کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے اور آلودہ پانی کی فراہمی کی صورت میں متعلقہ انجینئر کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 17:13:32
کرناٹک ہائی کورٹ کو نیا چیف جسٹس مل گیا ہے۔ جسٹس وِبھُو بکھرو نے جمعہ کو باضابطہ طور پر ریاست کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب بنگلورو کے راج بھون کے گلاس ہاؤس میں منعقد ہوئی، جہاں ریاست کے گورنر تھاور چند گہلوٹ نے انہیں عہدے کا حلف دلایا۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 11:48:22
وزیراعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے ملک میں بڑھتی فرقہ پرستی اور آئینی اقدار پر حملوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے سوشلسٹ اور سیکولر کردار کا تحفظ نوجوانوں کی اولین ذمہ داری ہے۔ وہ جمعہ کو میسورو میں منعقدہ ’’یوا شکتی پرتگیہ 2025‘‘ کے تحت یوتھ کانگریس کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 11:41:40
وزیراعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے کہا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں اور ریاستی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پوری قوت سے جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات میسورو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy