Wed, 06 Nov 2019 18:56:19
14 اکتوبر کو گجرات کے وڈودرا ضلع کے پاڈرا قصبے کے کروڑپتی تیل کاروباری کا بیٹا دوارکیش ٹھکر وساڈ میں اپنے انجینئرنگ کالج کے لئے گھر سے نکلا تھا۔اس کے خاندان کے پاس شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی لیکن جب وہ کالج سے گھر نہیں لوٹا تو متعلقین پولیس کے پاس پہنچے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 18:53:06
دہلی پولیس اور وکلاء کے درمیان ہوئے پر تشدد تنازع میں ملوث قصورواروں کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔آئی آر ایس (انکم ٹیکس) حکام کے آل انڈیا یونین نے یہ مطالبہ اٹھایا ہے۔انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) افسر یونین نے اپنے آئی پی ایس برادران کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہارکیا ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 18:46:51
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے پولیس کمشنر انمول پٹنائک اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ بدھ کومیٹنگ کی۔اس سے پہلے منگل کو پولیس اہلکاروں نے یہاں پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔ذرائع نے کہا کہ یہاں تک کہ اگر قانون کا نظام کے موضوع پر یہ ایک باقاعدہ میٹنگ تھی لیکن لیفٹیننٹ گورنر کو منگل کو ہوئے وسیع احتجاج کے بارے میں بھی معلومات دی گئی۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 18:20:49
آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والی خواتین فٹبال کھلاڑیوں کو اب اپنے مرد ہم منصبوں کے بربار تنخواہ ملے گی۔ اس معاہدہ کا خاکہ بدھ کو پیش کیا گیا جسے اس کھیل میں صنفی مساوات کی سمت میں اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 18:17:35
خراب فارم سے دوچار سابق اولمپک تمغہ یافتہ سائنا نہوال بدھ کو چین کی مقامی کھلاڑی کائی یان یان کے خلاف اوپننگ راؤنڈ میں شکست کھا گئی اور سات لاکھ ڈالر انعام والی چائنا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ویمن سنگل کے اس ٹورنامنٹ میں ورلڈ نمبر نائن سائنا نہوال کو کائی یان یان نے 9-21 ، 12-21 سےصرف 24 منٹوں میں ہی شکست دے کر مقابلے سے باہر کردیا۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 18:15:07
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی -20 میچ کے لئے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پیٹ کمنس کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کمنس نے ٹیم کے ساتھ پرتھ نہیں گئے۔ اس کے بجائے وہ سڈنی کے لئے روانہ ہو گئے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 17:52:01
بنگلہ دیش میں اْن امیر اور بدعنوان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، جو خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا بدعنوانی کی مرتکب بااثر اور مرکزی سیاسی شخصیات پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین عمومی طور پر دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے لیکن آج کل یہ ملک کے بدعنوان عناصر کے خلاف چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 17:48:15
یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے برس ہونے والے پولستانی صدارتی انتخابات میں امیدوار نہیں ہوں گے۔ یورپی یونین میں ٹسک کے عہدے کی مدت دسمبر کے آخر میں پوری ہو گی جبکہ پولینڈ میں آئندہ صدارتی الیکشن اگلے برس ہوں گے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 17:38:08
ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ سے فردو پلانٹ پر یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تہران 1,044 سینٹری فیوجز میں یورینیم گیس کے دخول کا آغاز کردے گا۔صدر روحانی نے منگل کے روز ایک نشری خطاب میں یہ اعلان کیا ہے۔ایران 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تحت سینٹری فیوجز میں گیس داخل نہ کرنے کا پابند ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy