Thu, 10 Dec 2020 16:48:54
شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آر سی اور این پی آر کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایک بار پھر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں کسی بھی صورت میں ان قوانین کو نافذ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متواسماج اور ناموسدر سے تعلق رکھنے والا ہرفرد ہندوستانی شہری ہے اور انہیں کاغذدکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 19:46:41
نئے اسکول بیگ پالیسی کے تحت وزارت تعلیم نے اب اسکول بیگ کا وزن طلبا کے وزن کے 10 فیصد پرمقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر قوانین بھی جاری کیے گئے ہیں، جس کے نفاذ کے ساتھ ہی اسکول کے بچوں کی تعلیم میں بڑی تبدیلی آئے گی۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 19:36:01
دنیا میں سڑک حادثات میں ہونے والی اموات میں ہندوستان کے 11 فیصد حصہ داری ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ٹھوس اقدامات سے حادثات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ ورلڈ بینک کی طرف سے منعقد ایک مجازی روڈ سیفٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے یہ بھی کہا کہ ملک میں سڑک حادثات کی وجہ سے ملک کی 3.14 فیصد جی ڈی پی کا نقصان ہوتا ہے۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 19:25:42
تریپورہ کے وزیر اعلی بپلب دیب دفاعی انداز میں آگئے ہیں۔ دو دن پہلے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں کی جانب سے ’بپلب ہٹاؤ،بی جے پی بچاؤ‘ کے نعرے لگائے گئے تھے، جس کے بعد وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے پر شدید رنج ہے اور وہ خود لوگوں سے ملاقات کرکے ان کے خیالات معلوم کریں کہ انہیں اپنے عہدے پر قائم رہنا چاہئے یا نہیں۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 19:14:19
بی جے پی مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے بنگال میں جارحانہ انتخابی مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا آج بنگال میں بہت سے پروگرام کرنے جارہے ہیں۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 19:08:24
بھارت بند کے دوران لکھنؤ میں زبردستی دکانیں بند کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سب انسپکٹر رام سدھاریادو کو معطل کردیا گیا ہے۔ منگل کے روز اترپردیش میں سماج وادی پارٹی سمیت متعدد جماعتوں نے مظاہرہ کرنے والے کسانوں کی حمایت میں بھارت بند کی حمایت کی تھی۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 19:02:06
راجستھان کے پنچایت سمیتی اور ضلع پریشد کے انتخابات میں جس کی حکومت اس کے حق میں نتائج کی روایت ٹوٹ گئی ہے۔ اور اس بار ریاست میں کانگریس کی حکومت کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 18:15:06
فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ ایک امدادی ہیلی کاپٹر الپس کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
View more
Wed, 09 Dec 2020 18:08:41
یونیسیف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اسکولوں کی جبراً بندش کے سبب ’عالمی تعلیمی بحران‘ پیدا ہوگیا ہے، لہذا اسکول کھلے رہنے چاہئیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy