کاروار، 4 اگست (ایس او نیوز) اتر اکنڑ ضلع میں ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) 2026 کی کارروائی تیزی سے جاری ہے۔ ضلع میں مجموعی طور پر 12,30,037 ووٹرز ہیں اور تمام ووٹرز کو انیومریشن فارم فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اب تک ضلع بھر میں 11,22,276 انیومریشن فارموں کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔
ضلع انتخابی افسر اور ڈپٹی کمشنر لکشمی پریانے بتایا کہ گھر گھر سروے کے دوران منتقلی، وفات اور ایک سے زائد اندراجات سے متعلق مجموعی طور پر 1,06,570 ووٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں 45,271 مستقل طور پر منتقل ہوچکے ووٹرز، 43,933 متوفی ووٹرز اور 12,360 ڈپلیکیٹ اندراجات شامل ہیں۔
کاروار اسمبلی حلقے میں مجموعی طور پر 2,23,390 ووٹرز ہیں، جنہیں انیومریشن فارم فراہم کیے گئے ہیں۔ اب تک 1,98,962 فارموں کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔
گھر گھر سروے کے دوران حلقے میں منتقلی، وفات اور ڈپلیکیٹ اندراجات سے متعلق 24,428 ووٹرز کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ان میں9,961 مستقل طور پر منتقل ہوچکے، 8,873 متوفی اور 3,831 ڈپلیکیٹ ووٹرزشامل ہیں۔
کمٹۃ اسمبلی حلقے میں مجموعی طور پر 1,92,055 ووٹرز ہیں۔ یہاں اب تک 1,77,304 انیومریشن فارموں کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔
گھر گھر سروے کے دوران حلقے میں مجموعی طور پر 14,751 ووٹرز ایسے پائے گئے جن کے بارے میں منتقلی، وفات یا ڈپلیکیٹ اندراجات سے متعلق معلومات سامنے آئی ہیں۔ ان میں 5,933 مستقل طور پر منتقل ہوچکے، 7,219 متوفی اور 1,044 ڈپلیکیٹ ووٹرز شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ووٹر فہرست کی نظرثانی کے عمل کے تحت گھر گھر سروے اور فارموں کی ڈیجیٹلائزیشن کا کام جاری ہے۔