Thu, 11 Oct 2018 19:50:40SO Admin
موسی نگر میں واقع مسجد خدیجۃ الکبری میں لڑکیوں کے لیے ایک شبینہ مکتب کا افتتاح قاضی شہر مولانا اقبال صاحب کے ہاتھوں ہوا’ جس میں مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی صاحب او ر جامعہ اسلامیہ کے استاذ تفسیر مولانا الیاس جاکٹی ندوی اور مولانا انصار خطیب ندوی مدنی صاحب نے شرکت کی ۔
View more
Thu, 11 Oct 2018 11:16:19SO Admin
گھر سے بھاگے ہوئے عاشقوں کے ایک جوڑے نے اپن انگڈی میں منصوبہ بندی کے ساتھ کار کا حادثہ کرتے ہوئے خودکشی کی ناکام کوشش کی۔ جس کی وجہ سے لڑکی شدید زخمی ہوگئی اور اس کے عاشق کوپولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Thu, 11 Oct 2018 11:12:46SO Admin
بدھ کی رات میں ہوئے ایک المناک حادثے میں بینر لگاتے وقت بجلی کا تار چھوجانے سے ایس ڈی پی آئی پتور ٹاؤن کے صدر حمزہ عفنان کی موت واقع ہوگئی ہے۔
View more
Thu, 11 Oct 2018 11:09:51SO Admin
خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے ساتھ اٹھنے والے سمندری طوفان ’تتلی ‘کی وجہ سے تیز اور اونچی لہروں نے ساحلی علاقے میں بسنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ فی الحال اوچیلا، سومیشور اور الال کے ساحلی علاقے میں سمندری پانی گھروں میں گھسنے لگا ہے۔
View more
Thu, 11 Oct 2018 10:46:45SO Admin
اوڈیشہ میں آئے طوفان ’تتلی‘ نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ اس سائکلون کی وجہ سے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی تیز فضایں چل رہی ہیں۔ جمعرات کے روز صبح کے وقت طوفان اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔ فی الحال ان علاقوں میں سخت بارش ہو رہی ہے۔ واضح ہو کہ طوفان اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے جمعرات صبح ساڑھے پانچ بجے ٹکرایا ۔
View more
Wed, 10 Oct 2018 19:10:49SO Admin
می ٹو مہم میں مرکزی وزیر ایم جے اکبر پر الزامات لگنے پر کانگریس نے بدھ کو مطالبہ کیا کہ اکبر صفائی پیش کریں یا پھر اپنے عہدہ سے استعفی دیں ۔ پارٹی کے سینئر ترجمان ایس جے پال ریڈی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ایم جے اکبر کو اطمینان بخش صفائی پیش کرنی چاہئے یا پھر استعفی دیدینا چاہئے ۔ اب ان کےساتھ کام کرچکی سینئر جرنلسٹوں نے الزام لگایا ہے تو پھر وہ عہدہ پر کیسے برقرار رہ سکتے ہیں ۔
View more
Wed, 10 Oct 2018 19:01:22SO Admin
ضلع شمالی کینراکو دوسرے اضلاع سے جوڑنے والی سرحدوں کے چیک پوسٹس پر گاڑیوں کے نمبر پلیٹ پڑھنے اور ان کے فوٹو محفوظ رکھنے والے خصوصی کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
View more
Wed, 10 Oct 2018 18:54:49SO Admin
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پربحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 29 شہری زخمی ہوگئے۔
View more
Wed, 10 Oct 2018 18:50:57SO Admin
گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 22 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’ایشل‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy