Mon, 12 Jun 2017 16:00:01SO Admin
ڈچ دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے مرکزی ٹرین اسٹیشن کے باہر ایک کار راہ گیروں پر چڑھ دوڑی۔ اس واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہفتے کی شب پیش آنے والے اس واقعے کو ڈچ پولیس نے حادثہ قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
View more
Mon, 12 Jun 2017 15:33:02SO Admin
لیبیا کے سابق حکمران معمر القذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو اس شمالی افریقی مک کے مغربی شہر زنتان کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ سیف الاسلام کو 2015ء میں ایک عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے لیبیا کے نیوز پورٹل الوسط کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیبیا کے سابق آمر حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو جمعہ نو جون کو زنتان کی جیل سے رہا کر دیا گیا۔
View more
Mon, 12 Jun 2017 15:30:00SO Admin
امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے دارالخلافہ کہلانے والے شہر الرقہ میں مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان شامی فورسز کو امریکی قیادت میں بین الاقوامی عسکری اتحاد کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔
View more
Mon, 12 Jun 2017 15:25:22SO Admin
فرانس میں اتوار گیارہ جون کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں رائے عامہ کے جائزوں کی روشنی میں نو منتخب صدر ایمانوئل ماکروں کی نئی جماعت ایل آر ای ایم (دی ری پبلک آن دی مُوو)کی پوزیشن مستحکم نظر آ رہی ہے۔اتوار گیارہ جون کو فرانس کی قومی اسمبلی (ایوانِ زیریں)کی 577نشستوں پر انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ اسٹیشن شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے اور تازہ ترین سروے یہ بتاتے ہیں کہ ان میں
View more
Sun, 11 Jun 2017 17:36:53SO Admin
امریکہ کی خصوصی فورسز فلپائن کے جنوبی شہر ماراوی سے شدت پسند گروپ داعش کے حامی جنگجوؤں کا محاصرہ ختم کروانے کے لیے فلپائن کی مسلح افواج کی معاونت کر رہی ہیں۔یہ بات منیلا میں امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے بتائی۔داعش کے سیکڑوں حامی جن میں درجنوں کی تعداد میں ہمسایہ ملکوں اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند بھی شامل ہیں، کی طرف سے ماراوی پر قبضہ کی وجہ سے اس تشویش میں اضافہ ہوا ہے کہ ا
View more
Sun, 11 Jun 2017 17:27:12SO Admin
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک وارڈن کی وردی میں ملبوس دو جعلی پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔یہ کارروائی شہر کے علاقے شیرا کوٹ میں کی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈی آئی جی رائے اعجاز نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وہ معمول کے گشت پر تھے کہ انہیں ٹریفک وارڈن کی حرکات پر شک ہوا جس پر ان کا بیلٹ نمبر اور دفتری ریکارڈ چیک کرایا گیا۔صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک وارڈن کی وردی
View more
Sun, 11 Jun 2017 17:12:39SO Admin
شام میں ایرانی ساختہ ایک ڈورن نے امریکی قیادت کی فوجی ٹیم پر اس وقت فائر کیا جب وہ علاقے کا گشت کررہی تھی۔ جس کے بعد ایک امریکی طیارے نے ڈورن کو مار گرایا۔عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایک امریکی ایف 15لڑاکا جیٹ نے ایران کے شاہد 129ڈرون پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔ یہ ڈورن جنگی اور جاسوسی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔سینٹرل کمانڈ کے ترجمان میجر جاش جیکب نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جمعرات ک
View more
Sun, 11 Jun 2017 16:55:07SO Admin
صومالیہ میں خشک سالی کے شکار علاقے بائیدوا میں گزشتہ روز خوراک کی تقسیم کے ایک مرکز میں فوجیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 14افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔
View more
Sun, 11 Jun 2017 16:51:12SO Admin
ایرانی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے گذشتہ دنوں تہران میں ہونے والے دہرے بم حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں 41 مشتبہ شدت پسندوں کوحراست میں لیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزار داخلہ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مشتبہ افراد کے اہل خانہ کے باہمی تعاون سے ملک کے مختلف صوبوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 41
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy