Thu, 08 Jun 2017 18:21:35SO Admin
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس اپنی انتخابی مہم کے اعلیٰ عہدیداروں کے روس کے ساتھ روابط کی چھان بین رکوانے کے سلسلے میں ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کے علاوہ دیگر سرکاری اہلکاروں پر بھی دباؤ ڈالا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسی صدارتی دباؤ کے باعث امریکی وزیر قانون بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہتے تھے۔
View more
Thu, 08 Jun 2017 18:17:06SO Admin
میکسیکو کے شمالی حصے میں واقع ایک جیل میں بغاوت کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Thu, 08 Jun 2017 18:11:43SO Admin
ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں ترکی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ اور بائیس دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترک حکومت گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام اسی مذہبی رہنما پر عائد کرتی ہے۔ترکی کے شہر استنبول سے بدھ سات جون کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا ہے کہ ترکی میں اس تنظیم کے سربر
View more
Thu, 08 Jun 2017 17:56:11SO Admin
مصری ذرائع نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی فورس امیرِ قطر کے محل کے اندر اُن کی حفاظت کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاسداران انقلاب کی یہ فورس تربیت کے نام پرقطرپہنچی ہے۔اورشاہی محل کے اندر موجود ایرانی عناصر قطر کی فوجی وردیوں میں ملبوس ہیں تا کہ بیرونی دنیا کو مغالطے میں ڈالا جا سکے۔
View more
Thu, 08 Jun 2017 17:50:30SO Admin
جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مشرق وسطٰی میں تنازعات کو بھڑکانے کا الزام عائد کیا ہے۔ان کے بقول اس طرح خطے میں ہتھیاروں کی ایک نئی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل کے بقول قطر کے ساتھ اس کے پڑوسی یا دیگر عرب ممالک کی جانب سے اپنے سفارتی روابط منقطع کرنے سے ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تیز ہو جانے کا خدشہ ہے۔ گابریئل نے جرمن اقتصادی جریدے ہانڈلزبلاٹ کو ب
View more
Thu, 08 Jun 2017 17:41:47SO Admin
ابوظہبی کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے کہا ہے کہ اس وقت قطری پاسپورٹ کے حامل تمام مسافرین کا متحدہ عرب امارات کا سفر اور اس کے راستے گزرنا ممنوع ہے۔کمپنی کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے ارسال کردہ بیان میں کہا ہے کہ قطر میں قیام کا ویزہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو امارات پہنچنے پر ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
View more
Thu, 08 Jun 2017 17:19:37SO Admin
شامی نظام (رجیم)نے عراق کی تقلید کرتے ہوئے الحشد الشعبی کے نام سے نئی ملیشیا کی تشکیل شروع کردی ہے۔عراق میں الحشد الشعبی فورسز میں ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیائیں شامل ہیں۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی الحشد الشعبی میں ابتدائی طور پر الحسکہ سے تعلق رکھنے والے قبائل کے نوجوان شامل کیے گئے ہیں اور اس کی بھی عراق کی الحشد الشعبی فورسز کے نمونے پر تشکیل کی جارہی ہے۔
View more
Thu, 08 Jun 2017 16:46:31SO Admin
سعودی عرب کی فضائی کمپنی Saudia نے باور کرایا ہے کہ اس نے معتمرین کی آمد ورفت کے لیے تمام سہولتیں پیش کرنے کے واسطے اپنی تیاریوں میں اضافہ کرتے ہوئے اضافی پروازوں کا نظام اوقات جاری کر دیا ہے۔
View more
Thu, 08 Jun 2017 16:10:26SO Admin
امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس اپنی انتخابی مہم کے اعلیٰ عہدیداروں کے روس کے ساتھ روابط کی چھان بین کے سلسلے میں صرف ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی پر ہی دباؤ نہیں ڈالا تھا۔ بعد میں ٹرمپ نے کومی کو برطرف کر دیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy