ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / دبئی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ؛ ڈی وی ایس، رائسنگ اسٹار، حنیف چارجرس اور فیب الیون کی جیت؛ مالک دامدا کی شاندار سنچری

دبئی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ؛ ڈی وی ایس، رائسنگ اسٹار، حنیف چارجرس اور فیب الیون کی جیت؛ مالک دامدا کی شاندار سنچری

Mon, 06 Jan 2025 03:28:24  IG Bhatkali   S O News

دبئی 6/ جنوری (ایس او نیوز)   جان اینڈ بروس  بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ  میں آج دوسرے اتوار کو کھیلے گئے چار میچس میں  ڈی وی ایس یونائیٹیڈ ،   رائسنگ اسٹارس ،  حنیف چارجرس اور  فیب الیون چارجرس نے شاندار جیت درج کی۔

maalik-damda-fab11

دبئی سے قریب 65 کلو میٹر دور شارجہ  جے ایم آر گراؤنڈ میں 14 اور 15 ڈگری  درجہ حرارت کی ٹھنڈی میں کھیلے گئے آج کے میچس نہایت دلچسپ رہے۔ ایک ساتھ دو میدانوں میں کھیلے گئے ابتدائی دو میچوں میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیموں ڈی وی ایس یونائیٹیڈ اور رائسنگ اسٹارس کو کامیابی ملی تو بعد میں کھیلے گئے دو میچوں میں حنیف چارجرس اور فیب الیون نے  مخالف ٹیموں کے رنوں کے  جیت کے لئے دیئے گئے ٹارگٹ کو پار کرکے شاندار جیت درج کی۔

آج کھیلے گئے میچوں میں فیب الیون وارئیرس اور  لکثری زون چیلنجرس کے درمیان کھیلا گیا میچ بے حد دلچسپ اور نہایت ٹف رہا، کیونکہ  لکثری زون چیلنجرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے  مقررہ ۲۰ اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 197 رن بنانے کے بعد  فیب الیون کے  ایک کے بعد ایک کھلاڑیوں کو پویلین لوٹانے میں کامیاب ہورہے تھے ۔ ایک مرحلہ میں فیب الیون ٹیم  نو اووروں میں صرف ۵۵ رن بناتے ہوئے اپنے چھ قیمتی وکٹ گنواچکی تھی اور لگ رہا تھا کہ لکثری زون یہ میچ آسانی کے ساتھ جیت جائے گی،  لیکن اس موقع پر مالک دامدا نے اسلم جوکاکو کے ساتھ شاندار شراکت داری کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ اور ساتویں نمبر پر آنے والے کھلاڑی اسلم جوکاکو کے ساتھ مل کر  لکثری زون کے باولروں کی دُھنائی شروع کردی۔ جب میچ جیتنے کے لئے آخری ۳۸ گیندوں پر فیب الیون کو جیت کےلئے۱۰۱رن  درکار تھے تو  انہوں نے چوکے اور چھکے لگانے شروع کردئے  اور  نہ صرف ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری اسکور کرڈالی بلکہ میچ کو آخری گیند تک لے جاتے ہوئے لکثری زون کی اُمیدوں پر پانی پھیردیا اور اپنی ٹیم کو شاندار جیت سے بھی  ہمکنار کردیا۔ مالک دامدا نے محض ۶۳ گیندوں پر ناٹ آوٹ ۱۳۳ رن بنائے، جس میں  ۵ چھکے اور ۱۲ چوکے شامل ہیں۔ انہوں نے ساتویں وکٹ کی ساجھے داری میں اسلم جوکاکو کے ساتھ ۱۴۶ رنوں کی دھواں دار  پارٹنرشپ کھیلی۔

آج کے پہلے میچ میں ڈی وی ایس یونائٹیڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بازی کرتے ہوئے ابوظبی  رائیڈرس کے خلاف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ۱۹۴ رن بنائے جس میں  نعمان طاہرہ کے تیزرفتار ۵۴ رن شامل ہیں۔ جواب میں ابوظبی رائیڈرس عُزیر برماور کے ۶۳ اور  نبیل خان کے ۴۸ رنوں کی پاری کھیلنے کے باوجود ۱۶۶ رنوں پر ہی آل آوٹ ہوگئی اس طرح یہ ڈی وی ایس نے یہ میچ ۲۸ رنوں سے جیت لیا۔

رائسنگ اسٹارس اور یونیک اسٹرائیکر کے درمیان کھیلے گئے دوسرے میچ میں  پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اووروں میں  پانچ وکٹوں کے نقصان پر ۲۰۸ رن بنائے جس میں  محمد علی جوشیدی کے ۵۸، عمران خطیب  کے ۳۴ ، شماس محتشم کے ۳۴ اور  سید افضان کے ۳۱ رن بھی شامل ہیں۔ جواب میں  یونیک اسٹرائیکرس ۱۷۶ رنوں سے آگے نہ بڑھ پائی اور یہ میچ ۳۵ رنوں سے ہار گئی۔

تیسرے میچ میں این سی ڈی اسمیشرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے  انیسویں اوور میں  ۱۲۴ رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی جبکہ حنیف چارجرس نے سترہویں اوور میں  پانچ وکٹوں کے نقصان پر ۱۲۸ رن بناتے ہوئے میچ  پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔  این سی ڈی اسمیشرس کے عبدالوصی عیدروسہ نے  صرف ۳۸ گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے ۶۱ رن بنائے ، لیکن یہ رن ٹیم  کی جیت کے لئے  ناکافی ثابت ہوئے۔ جبکہ آج کے چوتھے اور آخری میچ میں  فیب الیون نے ۲۸ رنوں سے شاندار جیت درج کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو دلچسپ میچ سے ہمکنار کرایا اور پھر ایک بار ثابت کرادیا کہ کرکٹ ، گرگٹ کی طرح کیسے رنگ بدلتا ہے۔


Share: