ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل:جمیعت الحفاظ کے زیراہتمام جنوبی ہند کے مسابقۂ قرآن مجیدمیں توحید الرحمن، حسّان، عبداللہ اُنیس اور عمر گوائی اول

بھٹکل:جمیعت الحفاظ کے زیراہتمام جنوبی ہند کے مسابقۂ قرآن مجیدمیں توحید الرحمن، حسّان، عبداللہ اُنیس اور عمر گوائی اول

Fri, 03 Jan 2025 02:25:40  IG Bhatkali   S O News
jamitul-huffaz-competition-3

بھٹکل، 3 جنوری (ایس او نیوز): جمعیت الحفاظ کے زیر اہتمام منعقدہ مسابقۂ قرآن مجید میں مختلف ریاستوں سے آنے والے حفاظ کرام نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مقابلے میں عُلیا گروپ میں مینگلور کے اقرا عربک اسکول کے حافظ توحید الرحمن ابن رضا الکریم نے اول مقام حاصل کیا، جبکہ سفلیٰ گروپ میں مہاراشٹرا کے اشاعت العلوم اکّل کوا کے حافظ حسّان ابن انور علی نے سبقت حاصل کی۔مینگلور تا گوا کے طلبہ کے درمیان  پندرہ پارہ کے مسابقے میں منکی کے حافظ عبداللہ انیس ابن شریف نے اول مقام پایا، اوراسکول و کالجس کے طلبہ کے مابین دس پارہ کے مسابقے میں بھٹکل کے حافظ عمر ابن مرحوم فیاض گوائی اول رہے۔

  • عُلیا گروپ: دوم مقام حافظ محمد عرفات ابن حسین گوائی، سوم مقام حافظ احمد خزیمہ ابن مولانا مصدق ہلارے

  • سفلیٰ گروپ: دوم مقام حافظ احمد عباد ابن عبدالرحیم ائیکری، سوم مقام حافظ عبدالہادی ابن مولانا عرفان ندوی

  • جیتنے والے شرکاء کو انعامات سے نوازا گیا:

  • عُلیا گروپ میں اول انعام 35 ہزار روپئے ، دوم انعام  تیس ہزار روپئے اور سوم انعام پچیس ہزار روپئے

  • سفلیٰ گروپ: اول انعام ور عمرہ ٹکٹ، دوم انعام   35 ہزار روپئے اور سوم انعام تیس ہزار روپئے

  • مینگلور تا گوا کے مساہمین کے درمیان  پندرہ پارہ کے مسابقے میں اول انعام  پچیس ہزار روپئے، دوم انعام بیس ہزار روپئے اور سوم انعام پندرہ ہزار روپئے

  • اسکول وکالجس  کے دس  پارہ  مقابلے میں اول انعام  30 ہزار روپئے، دوم انعام پچیس ہزار روپئے اور سوم انعام بیس ہزار روپئے

پروگرام کے کنوینر مولانا معظم شاہ بندری کے مطابق، ان مقابلوں میں آٹھ ریاستوں سے 310 حفاظ نے حصہ لیا۔ ایک ماہ طویل عمل کے بعد، سیمی فائنل اور دیگر مراحل سے گزرنے والے 40 طلبہ کو فائنل کے لیے منتخب کیا گیا۔ فائنل مقابلے بدھ اور جمعرات کو بھٹکل عیدگاہ میدان میں منعقد ہوئے، جہاں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

جمعیت الحفاظ کے صدر مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی کی صدارت میں پروگرام کامیابی سے مکمل ہوا، جبکہ جنرل سکریٹری مولانا عبداللہ شریع کوبٹے ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

For More photos, click here


Share: