Mon, 27 Mar 2017 18:22:37SO Admin
میانمار یعنی برما کے فوجی سربراہ نے رخائن میں فوجی آپریشن کا دفاع کیا ہے جس کے نتیجے میں 75 ہزار سے زیادہ مسلم اقلیت کو ملک چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔فوجی سربراہ من آنگ ہلینگ نے کہا کہ روہنگیا میانمار آنے والے تارکین وطن ہیں اور فوج کا یہ فرض ہے کہ ملک کی سیاسی مذہبی اور نسلی مسائل سے تحفظ فراہم کرے۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 18:10:56SO Admin
یورپی یونین نے روس میں بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں پْرامن مظاہرین کو حراست میں لیے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ماسکو حکومت ان سب کو فوراً رہا کر دے۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 17:58:34SO Admin
جرمن صوبے زار لینڈ کے انتخابات میں چانسلر میرکل کی ’سی ڈی یو‘ کر حیرت انگیز طور پر واضح کامیابی حاصل ہوئی اور سوشل ڈیموکریٹکس کو ایک دھچکا لگا ہے۔
View more
Mon, 27 Mar 2017 17:52:33SO Admin
شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ شامی باغی اور داعش کے جنگجوؤں کے مابین گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ الطبقہ کی اہم فوجی ایئر بیس کی بازیابی کے بعد شامی باغی جہادیوں کے زیر قبضہ شہر الرقہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش میں ہیں۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے ستائیس مارچ بروز پیر بتایا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں کے اتحاد نے شمالی شام میں الرقہ کے قریب واقع ایک فوجی ہوائی اڈے سے انتہا
View more
Mon, 27 Mar 2017 17:42:00SO Admin
جنوبی کوریا کے دفتر استغاثہ نے آج پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ معزول صدر پارک گْن ہے کو گرفتار کرنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں استغاثہ احکامات حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے والے ہیں۔
View more
Sat, 25 Mar 2017 20:33:33SO Admin
صاحب حیثیت مسلمانوں سے حج سبسڈی چھوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے اترپردیش کے اقلیتی امور کے وزیرمملکت محسن رضانے آج کہا کہ اس سے غریب اور ضرورت مندوں کو حج کرنے کا موقع مل سکے گا۔رضا نے کہاکہ حج کے سفرکے لئے غریبوں کو سبسڈی ملنی چاہئے نہ کہ امیرلوگوں کو۔میں امیر مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ حج سبسڈی چھوڑدیں تاکہ غریب اورضرورت مندحج پرجاسکیں۔
View more
Sat, 25 Mar 2017 20:22:59SO Admin
سلاٹرہاؤس پرکارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے گوشت بیچنے والے آج غیر معینہ ہڑتال پر چلے گئے۔لکھنؤ بکرا گوشت کاروبارمنڈل کے مبین قریشی نے بتایا کہ مٹن اور چکن فروشوں نے اپنے شٹر بند کر دیے ہیں اور پیر سے تحریک تیز کرنے کی دھمکی دی ہے۔سلاٹرہاؤس کی بندش کے بعدبھینسوں کے گوشت کی قلت کی وجہ سے چکن اور مٹن کے پکوان فروخت کر رہے ٹڈے اوررحیم جیسے مشہور ناموں سمیت اہم لوگوں نے بھی دکانیں بند کر دی ہیں۔
View more
Sat, 25 Mar 2017 20:13:21SO Admin
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے اپنی شکایت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے آج کہاکہ راہل کو اے آئی سی سی کی تنظیم نو کے معاملے پر جلد فیصلہ کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں 'سخت' قدم اٹھانے میں نہیں کوتاہی کرنی چاہیے۔دگ وجے نے اندور پریس کلب میں آج ’’پریس میٹنگ‘‘میں کہاکہ راہل گاندھی میں کانگریس کی قیادت کی پوری قابلیت ہے۔
View more
Sat, 25 Mar 2017 20:02:29SO Admin
عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا نے ہتک عزتی کیس میں دوسری طرف کے وکیل پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy