Tue, 13 Jun 2017 14:15:31SO Admin
بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ برطانوی شیروں اور ملک میں فرقہ پرستی کے زہر والے سانپوں پر جیت حاصل کرنے والا شخص چالاک بنیاسے کہیں زیادہ تھا ، گاندھی فی الحال امریکہ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج مہاتما کا مقصد بی جے پی صدر امت شاہ سے کہیں الگ ہوتا۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 14:10:00SO Admin
یوگ گرو بابا رام دیو نے پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے )کو سارے تنازعہ کی جڑ بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو فورااسے قبضے میں لینا چاہیے ۔مشرقی چمپارن ضلع ہیڈکوارٹر موتیہاری میں منعقد تین روزہ یوگ اور دھیان کیمپ کے اختتام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رام دیو نے کہاکہ پاکستان کے سارے جرائم کی جڑ پاک مقبوضہ کشمیر ہے، ہندوستان کو چاہیے کہ وہ پی اوکے کو فوری طورپر اپنی تحویل میں لے۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 14:06:46SO Admin
راجستھان میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آپ لیڈر کمار وشواس نے ہفتہ کو کہا کہ انتخابات کی تیاریوں میں آپ کو اپنے بنیادی اصول یاد رکھنے چاہیے ۔انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ پنجاب اور گوا میں انتخابات میں پارٹی اپنے بنیادی اصول سے دور ہو گئی تھی۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 14:02:46SO Admin
بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور ان کے خاندان کی مبینہ غیر اعلانیہ جائیداد کے اپنے خلاصے کے ضمن میں آج ان کی پانچویں بیٹی ہیما یادو پر 62لاکھ روپے کا غیر اعلانیہ پلاٹ تحفے کے طور پر رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیاکہ للن چودھری نامی جس شخص نے ہیما کو مذکورہ پلاٹ تحفے کے طور پر دیاتھا ، وہ لالو کے مویشیوں کی دیکھ بھال کرتا تھا اور اس کا نام بی پی ایل فہرست
View more
Tue, 13 Jun 2017 13:58:27SO Admin
پاکستان کی جانب سے ابھی راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی شروع کی گئی ہے، تقریبا 12بجکر 40منٹ سے لائن آف کنٹرول پر پاکستان نے اندھا دھند گولہ باری شروع کر دی، سرحد پر موجود ہندوستانی پوسٹ پاکستانی فائرنگ کا مضبوطی اور موثر طریقے سے جواب دے رہی ہے، فی الحال اس علاقے میں فائرنگ جاری ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 13:56:11SO Admin
کسان تحریک کے اہم مرکز مندسور میں کرفیو میں نرمی کے ساتھ آج صورتحال پرامن رہی۔بہرحال ضلع میں احتیاطی طورپر سی آر پی سی کی دفعہ 144کے تحت حکم لاگو رہے گی۔دفعہ 144چار سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے سے روکتی ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 13:54:04SO Admin
چنئی آ رہے ملائیشیا ایئر لائن کے ایک طیارے میں تکنیکی خرابی کے آنے کے بعد اسے گزشتہ دیر رات ہنگامی صورت حال میں یہاں ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔طیارے میں 141مسافر سوار تھے۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 13:51:33SO Admin
گوا کی تمام 186پنچایتوں کے لیے آج صبح پولنگ شروع ہو گئی ۔پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی اور پولنگ مراکز کے باہر لمبی قطاریں نہیں دیکھی گئیں ۔انتخابات 186پنچایتوں کے لیے ہو رہے ہیں جن میں 1450وارڈ ہیں۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 13:44:41SO Admin
سال 2014 سے، ہر 2 اکتوبر، گاندھی جینتی کے موقع پر، 10 فیصد حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے شراب آؤٹ لیٹس کو مستقل طور پر بند کر دیے جاتے ہیں، جس سے شراب بندی کو مرحلہ وار طریقے سے لاگو کیا جاتا ہے۔ جزوی ممنوع کے فیصلے نے ریاست کی آمدنی کو کافی حد تک متاثر کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy