Sun, 12 Feb 2017 11:21:12SO Admin
ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ ویر بھدر سنگھ کی بیوی اور سابق ممبر پارلیمنٹ پرتیبھا سنگھ کے بھتیجے آکانش نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ جمعرات کی صبح 26 سالہ آکانش سین کو جھگڑے میں بی ایم ڈبلیو کار سے کچلنے کی کوشش کی گئی تھی، جھگڑے میں ان کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور انہیں چندی گڑھ پی جی آئی میں داخل کروایا گیا تھا
View more
Sun, 12 Feb 2017 11:18:12SO Admin
ہندوستان نے آج اڑیسہ کے ساحل سے اپنی انٹرسیپٹر میزائل کا کامیاب تجرباتی تجربہ کیا اور دونوں جانب کی بیلسٹک میزائل دفاعی نظام تیار کرنے کی سمت میں ایک اہم کامیابی حاصل کی
View more
Sun, 12 Feb 2017 11:16:41SO Admin
جموں کشمیر میں جے کے ایل ایف بانی مقبول بھٹ کی برسی پر علیحدگی پسند گروپوں کی جانب سے بلائی گئی ہڑتال کو دیکھتے ہوئے سرینگر میں آج مسلسل تیسرے دن بھی کرفیو جاری رہی۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ سرینگر میں شہر سے دور میسما پولیس تھانہ علاقے کے ساتھ شہر کے اندرونی علاقوں میں لوگوں کے متحد ہونے پر مسلسل کرفیو جاری ہے۔
View more
Sun, 12 Feb 2017 11:13:58SO Admin
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایس پی صدر وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکے نعرے ’’کام بولتا ہے‘‘ پر طنز کستے ہوئے کہا کہ کرپشن اورجرائم کو فروغ دینے والے اکھلیش کاکام نہیں بلکہ کارنامہ بولتاہے۔
View more
Sun, 12 Feb 2017 11:08:42SO Admin
سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور کانفرنس آرگنائزیشن کے کو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی 1846تک کیصورتحال کی طرح تشکیل نو ہی جموں وکشمیر کے نام نہاد مسائل کا حل ہے۔
View more
Sun, 12 Feb 2017 11:05:49SO Admin
مغربی اتر پردیش میں ہو رہی پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان بی ایس پی سپریمومایاوتی نے کہاکہ پوری ریاست میں بی ایس پی کی لہرہے۔مایاوتی نے کہاکہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کی جو بھی رپورٹ آ رہی ہیں، وہ مثبت ہیں، بی ایس پی کو فائدہ ہورہاہے۔
View more
Sun, 12 Feb 2017 11:00:51SO Admin
پی ایم کے ’جنم کنڈلی والے‘بیان کو لے کر اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا ہے کہ آپ کانگریسیوں پر ایکشن نہیں لیتے، ان سے ڈرتے کیوں ہوچناؤ کے پہلے انہیں کھوکھلی دھمکیاں دیتے ہو۔لگتا ہے آپ کی جنم کنڈلی ان کے پاس پڑی ہے۔
View more
Sun, 12 Feb 2017 10:56:13SO Admin
وزیر اعظم مودی کے’برساتی‘، ’جنم کنڈلی‘اور’گوگل‘والے بیانات کو لے کر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے تنقیدکی ہے۔دراصل راہل اور اکھلیش یادو آج لکھنؤ میں مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔
View more
Sun, 12 Feb 2017 10:51:37SO Admin
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہریش راوت نے الزام لگایاہے کہ بی جے پی، ریاست کے انتخابات میں 1000کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے اور یہ پیسہ وزراء کے ہیلی کاپٹروں میں لایا جا رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy