Sun, 24 Jul 2016 10:56:07SO Admin
سابق وزیر اعظم اور جنتادل (ایس) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہاکہ عنقریب وہ ریاست بھر میں تمام اضلاع کا دورہ کریں گے اور پارٹی کو ازسر نو منظم کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے۔
View more
Sun, 24 Jul 2016 10:53:21SO Admin
تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کرنے کیلئے سرکاری بسوں کے ملازمین کی طرف سے رکھی گئی مانگ کو ریاستی حکومت کی طرف سے نامنظورکردئے جانے کے سبب ان ملازمین کی طرف سے ٹرانسپورٹ ہڑتال کے خدشات اور بڑھ گئے ہیں۔
View more
Sun, 24 Jul 2016 10:50:26SO Admin
ریاستی وزیر صحت کے آر رمیش کمارنے کہاکہ کولار کے ایس این آر ضلع اسپتال میں ایسی دوائیں جن کی مدت استعمال ختم ہوچکی ہو ان کا بہت بڑا ذخیرہ بغیر تباہ کئے اسپتال کے گودام میں پڑا ہوا ہے۔ آج ضلع اسپتال کا معائنہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں کوانہوں نے بتایاکہ ضلع اسپتال میں دواؤں کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔
View more
Sun, 24 Jul 2016 10:48:26SO Admin
دیہی علاقوں کی ترقی کو تیز رفتار کرنے کیلئے امسال یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سدرامیا میرا گاؤں میرا منصوبہ ‘‘ نامی انقلابی اسکیم کا اعلان کریں گے۔آنجہانی سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے جنم دن 20اگست سے اس اسکیم کو نافذ کردیا جائے گا۔
View more
Sun, 24 Jul 2016 10:45:08SO Admin
ریاستی جنتادل (ایس) کے آٹھ معطل شدہ باغی اراکین کو نااہل قرار دئے جانے کی گذارش کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر کے پاس جو عرضی پارٹی کی طرف سے دائر کی گئی ہے آج اسپیکر کے بی کولیواڈ نے اس عرضی کی سماعت شروع کی۔
View more
Sat, 23 Jul 2016 23:53:01SO Admin
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اقلیتی ہزارہ کمیونٹی کے احتجاج میں ہوئے ڈبل خودکش بم دھماکے میں کم از کم 80 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 231 دیگر زخمی ہوئے ہیں. بات چیت ایجنسی اماق کے مطابق، دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس نے اس حملے کی ذمہ داری ہے.
View more
Sat, 23 Jul 2016 16:22:31SO Admin
امریکہ کی زیرقیادت داعش مخالف اتحاد کے ترجمان کرنل کرس گارور نے بغداد سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے جمعہ کو پینٹاگان میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی حمایت یافتہ سریئن عرب اتحاد کے جنگجو منبج کے مغربی حصے کا کنٹرول سنبھال چکے ہیں
View more
Sat, 23 Jul 2016 16:20:05SO Admin
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتہ کو ہزارہ برادری کے ہزاروں افراد توانائی کی فراہمی کے لاکھوں ڈالر مالیت کے ایک منصوبے کی راہداری تبدیل کرنے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
View more
Sat, 23 Jul 2016 16:16:44SO Admin
ایران میں دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے40دہشت گرد پکڑے گئے۔ دہشت گرد فوجی اہداف اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، اس مقصد کیلئے دہشت گردوں نے ایک سرنگ بھی بنا رکھی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy