Thu, 28 Jul 2016 17:08:25SO Admin
شام میں القاعدہ تنظیم کا ونگ شمار کی جانے والی تنظیم’’النصرہ فرنٹ‘‘نے لبنانی تنظیم حزب اللہ ملیشیا کے ایک قیدی کی ویڈیوجاری کی ہے۔وڈیو میں حزب اللہ کے رکن حسن نزیہ طہ نے ایک چھوٹے کیمرے کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے سربراہ حسن نصر اللہ کو مخاطب کیا
View more
Thu, 28 Jul 2016 17:06:08SO Admin
عراق میں عدالتوں نے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار1608افراد سمیت مجموعی طورپر 10ہزار 791قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 17:02:25SO Admin
مصری وزیراعظم شریف اسماعیل نے باور کرایا ہے کہ مصری حکام کے پاس اس حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات نہیں ہے کہ ترک حزب اختلاف کی شخصیت فتح اللہ گولن نے مصر سے سیاسی پناہ کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 17:00:16SO Admin
امریکی وزیردفاع آشٹن کارٹر نے انکشاف کیا ہے کہ شدت پسند گروپ دولت اسلامیداعش کے خلاف برسرپیکار عالمی اتحادشمالی شام کے محاذ جنگ کے ساتھ ساتھ اب جنوبی شام سے بھی داعش کے خلاف نیا محاذ کھولنیکی تیاری کررہا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 16:58:05SO Admin
شام میں امریکا کے زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد کی حمایت یافتہ فورسز کو داعش تنظیم کے گڑھ منبج کے اطراف سے بڑی تعدادمیں دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا ملا ہے۔ یہ تمام چیزیں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے کنٹرول حاصل کرنے پر داعش کے ارکان کے اپنے ٹھکانے چھوڑ دینے کے بعد ہاتھ آئیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 16:54:56SO Admin
ترکی میں حکومت نے پینتالیس اخبارات اور سولہ ٹی وی چینل بندکرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے حکومت نے ناقدانہ نقطہء نظر رکھنے والے بہت سے صحافیوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں اور متعدد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 16:52:35SO Admin
سعودی عرب کے دیگر محکموں کے ساتھ وزات قانون و انصاف بھی زائرین بیت اللہ کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ محکمہ انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں موسم حج کے موقع پرعازمین حج کی خدمت کے لیے وزارت انصاف کے18ذیلی شعبے چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر اپنی خدمات مہیا کریں گے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 16:48:55SO Admin
ترکی میں وسط جولائی کو منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد باغیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ پوری شد ومد کے ساتھ جاری ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 16:46:39SO Admin
فرانس نے چرچ پر حملہ کرنے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری استغاثہ کے مطابق19سالہ حملہ آور کا نام عبدالمالک نبیل بوتیجان ہے اور وہ گزشتہ جولائی سے شدت پسندوں کی فہرست میں شامل تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy