Thu, 28 Jul 2016 11:21:50SO Admin
ترک صدر نے یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین کی ترکی واپسی کے بدلے مالی معاونت سے متعلق معاہدے پر یورپی یونین نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں جبکہ یورپی یونین نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:18:02SO Admin
شام کے کُرد اکثریتی شہر قامِشلی میں دوہرے بم حملے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد چوالیس تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ ایک طاقتور بم دھماکے کے باعث ایک سو چالیس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:14:47SO Admin
ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی کمیٹی برائے معاشی امور اور پائیدار ترقی کا اجلاس آج سے اسلام آباد میں سے شروع ہوگیاہے۔اس میں چین، پاکستان، ایران، ترکی، انڈونیشیا، اور کمبوڈیا سمیت انیس ایشیائی ممالک شرکت کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:10:43SO Admin
نیپال میں بڑے پیمانے پر بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور زمینی تودے گرنے سے54افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری بیانات کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کے باعث ملک بھر کے دریاؤں میں پانی اپنی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:06:46SO Admin
پاکستانی کے ساحلی شہر کراچی میں موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔دونوں مسلح حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:02:30SO Admin
صدر باراک اوباما کے مطابق یہ ممکن ہے کہ روس نومبر کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے۔امریکی صدر نے یہ بات ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی ای میلز کے بالکل اچانک منظر عام پر آنے کے پس منظر میں کہی.
View more
Thu, 28 Jul 2016 11:00:00SO Admin
ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے یورپ کے لیے امیگریشن کا زہر سے موازنہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کوکسی ایک پناہ گزین کی بھی ضرورت نہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 10:56:13SO Admin
ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے وہائٹ ہاؤس کے لیے نامزدگی حاصل کر لی ہے۔ وہ امریکی تاریخ کی پہلی خاتون صدارتی امیدواربن گئی ہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2016 05:09:17SO Admin
گزشتہ دنوں چینی فوجیوں نے اتراکھنڈ علاقے کے چمولی ضلع میں ہندوستان کی سرحد میں دراندازی کی کوشش کی ۔ ہتھیاروں سے لیس ان فوجیوں کو علاقے میں ڈیرہ ڈالے دیکھا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اس علاقے کو غیر فوجی رکھنے پر اتفاق ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ 19جولائی کو اس وقت پیش آیا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy