Tue, 19 Nov 2024 17:10:47SO Admin
اتر پردیش میں 20 نومبر کو 9 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ اکھلیش یادو کی قیادت میں پارٹی نے اپنے خط میں درخواست کی ہے کہ ووٹنگ کے دوران مسلم خواتین کے برقعے ہٹائے بغیر ان کی شناخت کی تصدیق کی جائے، تاکہ ان کے مذہبی جذبات کا احترام کیا جا سکے۔
View more
Tue, 19 Nov 2024 17:06:17SO Admin
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل حکومت نے 24 نومبر کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اپنی ایکس پوسٹ کے ذریعے اس اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا، جس کا مقصد سرمائی اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے۔ یاد رہے کہ یہ اجلاس 25 نومبر سے شروع ہوگا اور 20 دسمبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران مختلف قومی و بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
View more
Tue, 19 Nov 2024 16:58:11SO Admin
جھارکھنڈ میں دوسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات کل، 20 نومبر کو 12 اضلاع کی 38 نشستوں پر منعقد ہوں گے۔ اس حوالے سے پولنگ عملے کو آج روانہ کر دیا گیا۔ عملے کو ان کے متعلقہ مقامات تک پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، جن میں بسیں، ٹرینیں اور دیگر ذرائع شامل ہیں۔ روانگی کے موقع پر پولنگ ٹیموں کا استقبال روایتی انداز میں کیا گیا، جس میں مقامی گیتوں اور رقص کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تِل
View more
Tue, 19 Nov 2024 15:46:55SO Admin
تین دن سے لاپتہ سید شبیر (68) کی نعش آج شیرور کے مُدرمکّی کھیت سے برآمد ہوئی ہے۔ نعش دیکھنے سے پتہ چلا ہے کہ تین دن پہلے ہی ان کی موت واقع ہوئی ہوگی، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بی پی کم ہونے کی وجہ سے نیچے گرگئے ہوں گے ، اس تعلق سے مکمل جانکاری حاصل کرنے کے لئے نعش منی پال کے ایم سی اسپتال کے فورنسیک لیباریٹری لے جائی گئی ہے جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد میت واپس شیرور لائی جائے گی۔
View more
Tue, 19 Nov 2024 13:24:54SO Admin
جنگلاتی زمینوں پر بسنے والے افراد کے حقوق کے لئے جد و جہد کر رہی 'ہوراٹا سمیتی' کے صدر رویندرا نائک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 21 نومبر کو جنگل واسیوں کی طرف سے اپنے مطالبات منوانے کے لئے 'بینگلورو چلو' احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔
View more
Tue, 19 Nov 2024 13:22:48SO Admin
اڈپی ضلع کے ہیبری تعلقہ میں کبینالے نامی علاقے میں اینٹی نکسل فورس نے اینکاونٹر کرتے ہوئے اہم نکسل لیڈر وکرم گوڈا کو مار گرایا ۔
View more
Tue, 19 Nov 2024 12:38:04SO Admin
کرناٹک سے تعلق رکھنے والا شدت پسند اور متنازع ہندوتوا کارکن پونیت کیریہلی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ کرناٹک پولیس نے اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد کے خلاف قابل اعتراض اور توہین آمیز تبصرہ کرنے پر اسے گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ پونیت کیریہلی گزشتہ سال مانڈیا میں مویشی تاجر ادریس پاشا کے قتل کے معاملے میں سرخیوں میں آیا تھا۔ قتل کے الزام میں اسے گرفتار کیا گیا تھا، تاہم وہ فی الحال ضمانت پر رہا ہے۔
View more
Tue, 19 Nov 2024 12:24:05SO Admin
دہلی-این سی آر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر سپریم کورٹ نے 18 نومبر کو 12ویں جماعت تک کے اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے این سی آر کی تمام ریاستوں کو حکم دیا ہے کہ وہ گریپ 4 کے تحت عائد کی گئی پابندیوں پر فوری عمل درآمد کریں۔ اس فیصلے کے تحت دہلی اور گروگرام کے بعد اب نوئیڈا میں بھی اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ بچوں کو مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
View more
Tue, 19 Nov 2024 12:14:57SO Admin
راہل گاندھی نے منگل کے روز اپنے ویڈیو سلسلے ’بچ اسٹاپس ہیئر‘ کی پانچویں قسط جاری کی، جس میں انہوں نے سرمایہ کاری کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ اس قسط میں وہ پون کھیڑا اور معروف صحافی سچیتا ڈھال سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کرتے ہیں کہ کس طرح ایک ایسا نظام خوردہ سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچا رہا ہے، جو دراصل بڑے کارپوریٹ گروپوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نظام نے چ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy